کرکٹ

آئی پی ایل میں ’کمائی کے سکندر‘ بنے وراٹ کوہلی، روہت کو دوسرا اور دھونی کو تیسرا مقام حاصل

ایک رپورٹ میں آئی پی ایل ٹیموں کی مالیت کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کی 10 ٹیموں کی مجموعی مالیت اب 1.63 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما اور وراٹ کوہلی / آئی اے این ایس</p></div>

روہت شرما اور وراٹ کوہلی / آئی اے این ایس

 

’آئی پی ایل‘ (انڈین پریمیر لیگ) اب صرف چوکوں اور چھکوں کا کھیل نہیں رہا بلکہ یہ کھلاڑیوں کے لیے دولت کی بارش کرنے والی سب سے بڑی لیگ بن چکی ہے۔ ’فینیٹک اسپورٹس اور ہورن‘ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی وراٹ کوہلی بن گئے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے ساتھ برسوں سے وابستہ وراٹ کوہلی اب تک تقریباً 230 کروڑ روپے کما چکے ہیں اور اس فہرست میں پہلے مقام پر قابض ہیں۔

Published: undefined

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ممبئی انڈینز کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما ہیں۔ روہت اب تک آئی پی ایل سے 227.2 کروڑ روپے کما چکے ہیں۔ یعنی وراٹ اور روہت کے درمیان صرف 3 کروڑ روپے کا فرق ہے۔ تیسرے نمبر پر چنئی سپر کنگز کے تجربہ کار کپتان ایم ایس دھونی ہیں۔ دھونی کی آئی پی ایل سے کمائی تقریباً 200 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ کمائی کے معاملے میں بھی اپنا غلبہ برقرار رکھا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں آئی پی ایل ٹیموں کی مالیت کے حوالے سے بھی بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کی 10 ٹیموں کی مجموعی مالیت اب 1.63 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس فہرست میں شاہ رخ خان کی ملکیت والی کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی مالیت 19,200 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے کے آر اس فہرست میں سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد امبانی خاندان کی ملکیت والی ممبئی انڈینز 18,400 کروڑ روپے سے کچھ زیادہ اور چنئی سپر کنگز 18,400 کروڑ روپے کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔ اس کے بعد ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کا نمبر آتا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق آئندہ برسوں میں آئی پی ایل ٹیموں کی مالیت مزید تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔ اندازہ ہے کہ 2032 تک ایک ٹیم کی اوسط مالیت 15 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ بہرحال، جہاں آئی پی ایل میں کروڑوں روپے کی بارش ہو رہی ہے، وہیں دیگر کھیل ابھی بہت پیچھے ہیں۔ ویمن پریمیئر لیگ میں اسمرتی مندھانا سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کھلاڑی ہیں، لیکن ان کی مجموعی کمائی صرف 13.7 کروڑ روپے ہے۔ دوسری طرف ہاکی انڈیا لیگ میں ہرمن پریت سنگھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ ہرمن پریت سنگھ کو 78 لاکھ روپے ملتے ہیں۔ ظاہر ہے، کرکٹ کی کمائی اب بھی دوسرے کھیلوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined