
آئی پی ایل 2026 کے شیڈول کے متعلق بحث کے دوران ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل والے دن یعنی 8 مارچ کو اختتامی تقریب سے قبل آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے شیڈول کے متعلق بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے نیوز ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم 12 مارچ تک آئی پی ایل 2026 کا شیڈول جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ فی الحال ہم 20 دنوں کا شیڈول جاری کریں گے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ پہلے سامنے آئی کچھ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی پی ایل کا شیڈول 2 مرحلوں میں جاری کیا جائے گا۔ بتایا گیا تھا کہ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے پہلے ہاف کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی کے سکریٹری کے تازہ بیان کے مطابق فی الحال صرف ابتدائی 20 دنوں کا ہی شیڈول جاری کیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل شیڈول جاری کرنے میں تاخیر مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ انتخاب کی وجہ سے ہی شیڈول کو مختلف مرحلے میں جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال مغربی بنگال، آسام اور تمل ناڈو میں اسمبلی انتخاب ہونے ہیں، جس کے پیش نظر آئی پی ایل شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔ تینوں ہی ریاستوں میں آئی پی ایل کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔
Published: undefined
کچھ وقت قبل سامنے آئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی پی ایل کا آئندہ سیزن 28 مارچ سے شروع ہو سکتا ہے، جبکہ خطابی مقابلہ 31 مئی کو کھیلا جا سکتا ہے۔ تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ پہلے تاریخ 26 مارچ سے 30 مئی کے درمیان بتائی جا رہی تھی۔ اصل تاریخ تو آفیشل شیڈول جاری ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ ایسے میں اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹورنامنٹ کی شروعات کب سے ہوتی ہے اور شیڈول کتنے مرحلے میں جاری کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined