کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: 11 نہیں، کم از کم 50 ہندوستانی کھلاڑی میدان پر آئیں گے نظر، 4 ٹیمیں ہند نژاد کھلاڑیوں کے بھروسے

کناڈا نے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، اس میں 11 ہندوستانی کے کھلاڑی موجود ہیں۔ اسی طرح یو ایس اے کے اسکواڈ میں 9، عمان کے اسکواڈ میں 7 اور یو اے ای کے اسکواڈ میں بھی 7 ہندوستانی کھلاڑی نظر آ رہے ہیں۔

ٹی-20 عالمی کپ، تصویر آئی اے این ایس
ٹی-20 عالمی کپ، تصویر آئی اے این ایس 

’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ آئندہ 7 فروری سے شروع ہونے والا ہے، جس کا دنیا بھر کے کرکٹ شیدائی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ خاص طور سے ہندوستانی کرکٹ شیدائی اپنے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدان پر رنوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس بار ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے صرف 11 نہیں، بلکہ کم و بیش 50 ہندوستانی کھلاڑی کھیلتے دکھائی دیں گے۔ ایسا اس لیے کیونکہ کچھ ٹیمیں ہند نژاد کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہیں۔

Published: undefined

ٹی-20 عالمی کپ میں شامل ٹیموں کے اسکواڈ پر نظر ڈالیں تو ایک ٹیم ایسی ہے جس میں 11 کھلاڑی ہند نژاد ہیں۔ یعنی ٹیم چاہے تو ہند نژاد کھلاڑیوں کی پوری ٹیم ہی میدان پر اتار دے۔ یہ ٹیم کناڈا ہے، جس میں کپتان دلپریت باجوا، وکٹ کیپر بلے باز شریئس اور کنور پال، سلامی بلے باز یوراج سرما، تیز گیندباز جسکرن سنگھ اور بائیں ہاتھ کے اسپن گیندباز انش پٹیل جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ یو ایس اے، عمان اور یو اے ای کی ٹیموں میں بھی ہند نژاد کھلاڑیوں کی تعداد کافی ہے۔

Published: undefined

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ہندوستانی ٹیم سے تقریباً 40 ہندوستانی کھلاڑی دوسری ٹیموں کے لیے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ یو ایس اے کی ٹیم میں 9، عمان کی ٹیم میں 7 اور یو اے ای کی ٹیم میں بھی 7 ہند نژاد کھلاڑی موجود ہیں۔ کچھ دیگر ٹیموں میں بھی 2-1 ہند نژاد کھلاڑی کی موجودگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ممبئی میں پیدا ہوئے سوربھ نیترولکر امریکہ کی طرف سے تیز گیندبازی کی ذمہ داری سنبھالتے دکھائی دیں گے، جن کے لیے وانکھیڑے اسٹیڈیم پرانی یادیں تازہ کرنے والا ثابت ہوگا۔ اسی طرح دیگر کھلاڑی بھی اپنے ملک ہندوستان کے لیے بھلے ہی کرکٹ نہ کھیل پائیں، لیکن اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے ضرور دکھائی دیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان سبھی ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں 5 ٹیمیں ہیں۔ پہلے ہر گروپ کی ٹیم ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس میں سے ہی ’سپر-8‘ کا فیصلہ ہوگا۔ 8 ٹیمیں اگلے مرحلہ میں داخل ہوں گی۔ اس کے بعد سیمی فائنل اور پھر فائنل مقابلہ 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش نے اس عالمی کپ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ کو موقع ملا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined