کرکٹ

ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کی شاندار جیت

جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2026 میں اپنے سفر کا آغاز بڑی جیت کے ساتھ کیا، اس نے  کناڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2026 میں اپنے سفر کا آغاز بڑی جیت کے ساتھ کیا،اس نے  کناڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں کناڈا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز بنائے جبکہ کناڈا کی ٹیم صرف 156 رنز بنا سکی۔ نونیت دھالیوال نے آخر وقت تک مقابلہ کیا اور 64 رنز بنائے۔

Published: undefined

پہلے بیٹنگ کے لیے آنے والے جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ایڈن مارکرم نے 32 گیندوں پر 59 رنز کی طوفانی نصف سنچری اسکور کی۔ ریان رکلٹن نے بھی 33 رنز بنائے۔ تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر اچھی فارم میں تھے، انہوں نے تین چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 19 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ کناڈا کی جانب سے انش پٹیل نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

کناڈا کرکٹ ٹیم میں ہندوستانی نژاد کئی کرکٹرز شامل ہیں۔ کپتان دلپریت باجوہ اپنی اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ یوراج سمرا 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نکولس کرٹن سے بڑی اننگز کھیلنے کی توقع تھی لیکن وہ صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

Published: undefined

ہندوستانی نژاد نونیت دھالیوال نے آخر تک ڈٹ کر مقابلہ کیا، انہوں نے 49 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہرش ٹھاکر نے اپنی ٹیم کو کم سکور پر آل آؤٹ ہونے سے بچانے میں 33 رنز کی شراکت کی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی نگیڈی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جانسن نے دو اور کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس بڑی جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ گروپ ڈی کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ اسی گروپ میں ایک اور مضبوط ٹیم نیوزی لینڈ کی شکل میں موجود ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined