کرکٹ

ٹیم انڈیا کو دھچکا! روہت مشق کے دوران زخمی

نئی دہلی: ہندوستان کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف اتوار کو یہاں ہونے والے پہلے ٹی -20 میچ سے پہلے دھچکا دینے والی خبر ہے کہ کپتان روہت شرما جمعہ کو مشق کے دوران زخمی ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستان کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف اتوار کو یہاں ہونے والے پہلے ٹی -20 میچ سے پہلے دھچکا دینے والی خبر ہے کہ کپتان روہت شرما جمعہ کو مشق کے دوران زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

اس سیریز میں وراٹ کوہلی کو آرام دیے جانے کے بعد کپتانی سنبھال رہے اوپنر روہت کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران بائیں ران پر گیند لگی، جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

Published: undefined

روہت نیٹ پریکٹس کر رہے تھے کہ اس دوران تھرو ڈاؤن ایکسپرٹ نوان سیناورتنے کی پھینکی گئی گیند کو وہ چوک گئے اور گیند ان کی بائیں ران پر لگی۔روہت نے فوری طور پر دستانے نکالے اور درد سے کراہتے ہوئے میدان سے باہر نکل گئے۔ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور نوان نے انہیں سنبھالا۔

Published: undefined

روہت میدان سے باہر جانے کے فورا بعد اپنی چوٹ کی برف سے سکائی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے روہت کی چوٹ کی سنگینی کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined