کرکٹ

پاکستان ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں ہندوستان کے ساتھ طے شدہ پروگرام کے مطابق میچ کھیلے گا!

ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان انتہائی متوقع میچ اب شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پندرہ  فروری کو کولمبو میں ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

2026 کے آئی سی سی مردوں کے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان انتہائی متوقع میچ شیڈول کے مطابق پندرہ  فروری کو کھیلا جائے گا۔ پیر کے روز، پاکستان کی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو میچ کھیلنے کی باضابطہ اجازت دے دی، جس سے کئی دنوں سے جاری تعطل کا خاتمہ ہوا۔

Published: undefined

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئی سی سی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطحی بات چیت سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد حکومت نے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کو میدان میں اترنے کی ہدایت  جاری کردی۔

Published: undefined

پاکستان نے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنی حکومت کے مشورے پر ہندوستان  کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا جس نے پورے ٹورنامنٹ پر سایہ ڈال دیا تھا۔ تاہم، آئی سی سی کے سخت موقف، بنگلہ دیش کی اپیلوں، اور مسلسل مذاکرات کے بعد، پاکستان پیچھے ہٹتا دکھائی دیا۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائیکاٹ کا موقف نرم کرتے ہوئے میچ کھیلنے کا راستہ صاف کر دیا۔

Published: undefined

ہندوستان اور پاکستان کے میچ کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا اور منافع بخش میچ سمجھا جاتا ہے۔ اس کی منسوخی کی خبر کی وجہ سے آئی سی سی، براڈکاسٹرز اور تمام ممبر بورڈز کو کافی نقصان متوقع تھا۔ اب، میچ شیڈول کے مطابق ہونے سے، ٹورنامنٹ اور کرکٹ ایکو سسٹم کو خاصی راحت ملی ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق پاکستان نے لاہور میٹنگ میں کئی شرائط رکھی تھیں، جن میں ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز، ہندوستان، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی سیریز، مصافحہ تنازعہ اور آمدنی میں اضافہ شامل تھا۔ آئی سی سی نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف کوئی مالی کارروائی نہیں کرے گا۔

Published: undefined

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہندوستان میں ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے میچز کھیلنے سے انکار کرنے پر جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔ عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ یہ فیصلہ بی سی بی کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت میں ہندوستان کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا، "اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ موجودہ معاملے کے سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر کوئی مالی، کھیل یا انتظامی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ اگر بی سی بی چاہے تو تنازعات حل کرنے والی کمیٹی (ڈی آر سی) سے رجوع کرنے کا حق برقرار رکھے گا۔ یہ حق موجود ہے اور آئی سی سی کے موجودہ ضابطوں کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ میگا ایونٹ کے لیے ہندوستان  جانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ عالمی کرکٹ باڈی نے یہ بھی کہا کہ باہمی مفاہمت کے حصے کے طور پر بنگلہ دیش 2028 اور 2031 کے درمیان ایک آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined