کرکٹ

ٹیم انڈیا کی 31 سال میں سب سے شرمناک شکست، نیوزی لینڈ 3-0 سے فتحیاب

نیوزی لینڈ نے اس کلین سویپ سے ہندوستان سے ٹی -20 سیریز میں ملی صفر۔پانچ کی کلین سویپ کا بدلہ بھی لیا اور ساتھ ہی ہندوستان کے خلاف تین یا اس سے زیادہ میچوں کی ون ڈے سیریز میں پہلی بار کلین سویپ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ماؤنٹ مونگانئی: لوکیش راہل (112) کی شاندار سنچری بھی ہندوستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں شکست سے نہیں بچا سکی اور میزبان نیوزی لینڈ نے سلامی بلے باز ہینری نکولس (80)، مارٹن گپٹل (66) اور کولن ڈی گرینڈهوم (ناٹ آوٹ 58) کی نصف سنچریوں کی بدولت یہ مقابلہ پانچ وکٹ سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 0۔3 سے کلین سویپ کر لی۔ یہ 31 سال میں پہلا موقع ہے جب باہمی ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST

نیوزی لینڈ نے اس کلین سویپ سے ہندوستان سے ٹی -20 سیریز میں ملی صفر۔پانچ کی کلین سویپ کا بدلہ بھی لیا اور ساتھ ہی ہندوستان کے خلاف تین یا اس سے زیادہ میچوں کی ون ڈے سیریز میں پہلی بار کلین سویپ کیا۔ ہندوستان نے گزشتہ نیوزی لینڈ کے دورے میں ون ڈے سیریز 1۔4 سے جیتی تھی لیکن اس بار اسے تینوں ہی میچوں میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST

ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں سات وکٹ پر 296 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن فارم میں چل رہے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے سامنے یہ اسکور بھی چھوٹا ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم نے 47.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 300 رن بنا کر یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST

ٹی -20 اور ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں اب 21 فروری سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اتریں گی۔ پہلا ٹیسٹ 21 فروری سے ویلنگٹن میں اور دوسرا ٹیسٹ 29 فروری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST

بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گپٹل اور نکولس نے پہلے وکٹ کے لئے 16.3 اوور میں 106 رن جوڑ کر میزبان کو ٹھوس بنیاد دی۔ گپٹل نے 46 گیندوں پر 66 رنز کی دھماکہ خیز اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ کپتان کین ولیم کندھے کی چوٹ کی وجہ سے پہلے دو میچوں میں باہر رہے تھے لیکن اس میچ میں لوٹ کر انہوں نے 31 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ چہل نے گپٹل کو بولڈ کر ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ چہل نے پھر ولیمسن کو مینک اگروال کو ہاتھوں کیچ کراکر دوسرا وکٹ لیا۔

ہندوستان کے لئے اب تک سر درد رہے راس ٹیلر کو جڈیجہ نے کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ ٹیلر نے 18 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔ٹھاکر نے نکولس کو وکٹ کے پیچھے راہل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ نکولس نے 103 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کا چوتھا وکٹ 189 کے اسکور پر گرا۔ اس وقت ہندستان کو جیت کی امید نظر آنے لگی تھی۔ جیمز نیشام 25 گیندوں میں 19 رنز بنا کر چہل کا تیسرا شکار بنے اور ان کا وکٹ 40 ویں اوور میں 220 کے اسکور پر گرا۔ لیکن ٹام لاتھم اور گرینڈهوم نے چھٹے وکٹ کے لئے 80 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھےداری کرکے 17 گیند باقی رہتے ہی میچ ختم کر دیا۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST

گرینڈهوم نے 28 گیندوں پر چھ چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے ناقابل شکست 58 رنز بنائے جبکہ لاتھم نے 34 گیندوں پر تین چوکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 32 رنز بنائے۔ نکولس کو پلیئر آف دی میچ اور ٹیلر کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔اس مقابلے میں وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل (112) کی شاندار سنچری آخر میں ضائع چلی گئی۔ گیند بازوں نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ راہل نے 113 گیندوں میں نو چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔ شريس ایئر نے 63 گیندوں میں 62 رن کی اننگز میں نو چوکے لگائے۔اوپنر پرتھوی شا نے 42 گیندوں پر 40 رنز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ منیش پانڈے نے 48 گیندوں میں دو چوکوں کے سہارے 42 رن بنائے۔ کپتان وراٹ کوہلی نے پھر مایوس کیا اور 12 گیندوں میں نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ مینک اگروال ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جڈیجہ آٹھ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاردل ٹھاکر نے سات اور نوديپ سینی نے ناٹ آؤٹ آٹھ رن بنائے۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST

ٹاس ہار کر بلے بازی کرنے اتری ہندستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اسے دوسرے اوور میں ہی مینک کےطور پر پہلا جھٹکا لگا۔ ميك کو کائل جیمی سن نے بولڈ کر پویلین بھیجا۔ وراٹ کو ہامش بینیٹ کی گیند پر جیمی سن نے کیچ کیا۔شروعاتی جھٹکے لگنے کے بعد اگرچہ اوپنر پرتھوی شا نے شريس کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو آگے بڑھایا لیکن رن چرانے کے چکر میں پرتھوی رن آؤٹ ہو گئے۔ پرتھوی کے آؤٹ ہونے کے بعد راہل نے شريس کے ساتھ مل کر شراکت کو آگے بڑھایا اور دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 100 رن کی ساجھےداری کی۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST

شريس نے پہلے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اس کے کچھ دیر بعد ہی وہ جیمز نیشام کا شکار ہو گئے۔ شريس کے بعد میدان پر اترے منیش نے سدھی ہوئی اننگز کھیلتے ہوئے راہل کے ساتھ ہندستانی اننگز کو رفتار دی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لئے 107 رنز کی مضبوط شراکت ہوئی۔ اگرچہ یہ شراکت اور بڑی ہوتی اس سے پہلے ہی راہل اور اس کے فورا بعد منیش اپنے اپنے وکٹ گنوا بیٹھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بینیٹ نے 10 اوور میں 64 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ جیمی سن نے 53 رنز اور نیشام نے 50 رن دے کر ایک ایک وکٹ لیا۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Feb 2020, 5:34 PM IST