کرکٹ

ونڈے سیریز: ہندوستان کی نیوزی دورے سے عالمی کپ 2023 کی تیاری شروع

شکھر دھون کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں کا آغاز کرے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آکلینڈ: شکھر دھون کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

Published: undefined

ہندوستان میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں 12 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ہندوستانی ٹیم، جس نے میزبان کے طور پر ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، اس سیریز کے ساتھ اپنی الیون کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے 36 سالہ دھون کو سیریز کے لیے کپتانی سونپی گئی ہے۔ تجربہ کار بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ورلڈ کپ کے 10 میچوں میں 53.7 کی اوسط سے 537 رنز بنائے ہیں اور وہ اگلے ایونٹ کے لیے بھی ہندوستان کے پہلی پسندیندہ اوپنر ہوں گے۔ دھون نے، تاہم، پچھلی چند ون ڈے سیریز میں جدوجہد کی ہے اور اگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، تو ٹیم انتظامیہ نوجوان کھلاڑی شبھمن گل کو اوپنر کے طور پر موقع دے سکتی ہے۔

Published: undefined

گل نے اس سال 50 اوور کی کرکٹ میں 75.71 کی اوسط اور 107.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 530 رنز بنائے ہیں۔ اس سیریز میں اسی طرح کی کارکردگی انہیں ورلڈ کپ میں بطور سلامی بلے بازعویدار بنا سکتی ہے۔

روہت شرما، وراٹ کوہلی، لوکیش راہل، رویندرا جڈیجا اور جسپریت بمراہ جیسے بڑے کھلاڑیوں کو بھلے ہی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہو، لیکن ہندوستان کے پاس ان کھلاڑیوں کے متبادل کو موقع دینے کا سنہری موقع ہے۔ جہاں شریس ائیر، رشبھ پنت اور سنجو سیمسن ٹیم کے مڈل آرڈر کو مضبوطی فراہم کریں گے، وہیں دیپک ہڈا بلے بازی میں تعاون دینے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے چھٹے متبادل گیندباز ثابت ہوسکتےہیں۔ ہندوستان کے پاس واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر اور دیپک چاہر کی شکل میں گیند باز موجود ہیں جو بلے بازی میں مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔ اس سیریز میں تیزگیندباز عمران ملک کے بھی ون ڈے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب آئی سی سی کی ٹاپ ون ڈے ٹیم نیوزی لینڈ نے بھی مارٹن گپٹل کی جگہ فن ایلن کو اپنا ون ڈے اوپنر بنا کر ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اشارہ دے دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک۔صفر سے ہارنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم 50 اوور والی سیریز جیت کر دوبارہ فارم حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔ کپتان کین ولیمسن بھی تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں، اور نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے وکٹ کیپر ٹام لیتھم کے ساتھ شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی تیزگیندباز میٹ ہنری کو بھی ون ڈے ٹیم میں بلایا گیا ہے۔

Published: undefined


آکلینڈ کے ایڈن پارک کی چھوٹی باؤنڈری کی وجہ سے پہلے ون ڈے میں بڑے اسکور کا امکان ہے۔ سندر ہڈا کی اسپن جوڑی نیوزی لینڈ کے چار بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کو چیلنج کر سکتی ہے اور ہندوستانی بلے بازی کو مضبوطی بھی مل سکتی ہے۔

ہندوستان نے اپنے آخری پانچ ون ڈے میں سے چار جیتے ہیں، جب کہ نیوزی لینڈ نے اپنے آخری پانچ میں سے تین میں شکست کھائی ہے۔ جب ہندوستان نے 2020 میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تو میزبان ٹیم نے سیریز تین۔صفر سے جیتی تھی۔ دھون کی قیادت میں نوجوان کھلاڑی اس نتیجے کو اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined