کرکٹ

کشمیر میں تعینات ہوں گے ایم ایس دھونی

فوج کے سرکاری ذرائع کے مطابق دھونی دیگر جوانوں کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور کسی عام فوجی کے ساتھ ہی رہیں گے۔ دھونی کے بٹالین کا ہیڈکوارٹر بنگلور ہے جو فی الحال کشمیر میں تعینات ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: تجربہ کار وکٹ کیپر، بلے باز، سابق کپتان اور اسٹیٹ آرمی کی پیراشوٹ ریجیمنٹ میں اعزازیہ عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل مہیندر سنگھ دھونی کو 31 جولائی سے فوج کے ساتھ ٹریننگ کے لیے کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔

Published: 25 Jul 2019, 7:10 PM IST

فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھونی 31 جولائی سے بٹالین کے ساتھ کشمیر میں ٹریننگ کریں گے۔ ہندوستانی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ دھونی 31 جولائی سے 15 اگست تک کشمیر وادی میں بٹالین کی وکٹر فورس کےساتھ تعینات رہیں گے۔

Published: 25 Jul 2019, 7:10 PM IST

دھونی نے فوج کے ساتھ ٹریننگ کے لیے اپیل کی تھی جسے فوج کے سربراہ بپن راوت نے منظورکر لیا تھا۔ سابق کرکٹ کپتان کو اس دوران گشت لگانے، گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹی دی گئی ہے اور وہ اس دوران فوج کی ٹکڑی کے ساتھ رہیں گے۔

Published: 25 Jul 2019, 7:10 PM IST

دھونی نے حال ہی میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے دوماہ کا آرام لیا ہے تاکہ وہ فوج کے ساتھ ٹریننگ کر سکیں۔ انہوں نے خود کو آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ویسٹ انڈیز دورے سے بھی الگ کر لیا ہے۔

Published: 25 Jul 2019, 7:10 PM IST

فوج کے سرکاری ذرائع کے مطابق دھونی دیگر جوانوں کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور کسی عام فوجی کے ساتھ ہی رہیں گے۔ دھونی کے بٹالین کا ہیڈکوارٹر بنگلور ہے جو فی الحال کشمیر میں تعینات ہے۔

Published: 25 Jul 2019, 7:10 PM IST

قابل ذکر ہے کہ دھونی سنہ 2015 میں پیراشوٹ فوجی بنے تھے۔ انہوں نے اس کے لیے آگرہ کے ٹریننگ کیمپ میں فوج کے ساتھ طیارے سے پانچ پیراشوٹ چھلانگیں لگائی تھیں۔ سابق کپتان کو سنہ 2011 میں لیٖفٹیننٹ کرنل کے اعزازیہ عہدے سے نوازا گیا تھا جو اسٹیٹ آرمی کی 106 انفینٹی بٹالین کا حصہ ہے۔ فوج کی پیراشوٹ ریجیمنٹ کی دو بٹالین میں سے ایک ہے۔

Published: 25 Jul 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Jul 2019, 7:10 PM IST