کرکٹ

ٹسٹ سیریز: ہندوستان کے خلاف آخری دو ٹسٹ میچ نہیں کھیلیں گے معین علی

جو روٹ نے کہا کہ معین اپنے کنبے کے ساتھ گھر واپس جا رہے ہیں۔ ٹیم میں معین علی ہی گھر جا رہے ہیں، یہ ان کا فیصلہ ہے۔ یقینی طور سے ہم جب تک ہوسکے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو دستیاب رکھنا چاہتے ہیں

معین علی، تصویر آئی اے این ایس
معین علی، تصویر آئی اے این ایس 

چنئی: ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں آٹھ وکٹیں لینے اور دوسری اننگز میں زبردست 43 رن بنانے والے انگلینڈ کے آل راونڈر معین علی آخری دو ٹسٹ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے منگل کے روز میچ کے بعد یہ تصدیق کی۔

Published: undefined

جو روٹ نے کہا کہ معین اپنے کنبے کے ساتھ گھر واپس جا رہے ہیں۔ ٹیم میں معین علی ہی گھر جا رہے ہیں، یہ ان کا فیصلہ ہے۔ یقینی طور سے ہم جب تک ہوسکے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو دستیاب رکھنا چاہتے ہیں، لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور معین علی اپنے کنبے کے ساتھ گھر پر رہنا چاہتے ہیں اور ہم اس صورتحال کو اچھے سے سمجھتے ہیں۔

Published: undefined

جو روٹ نے مزید کہا کہ معین کے لئے گزشتہ کچھ مہینے کافی مشکل رہے ہیں۔ سری لنکا پہنچنے پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں کافی وقت تک کرکٹ سے دور رہنا پڑا۔ یہاں تک کہ وہ ہندوستان کے ساتھ موجودہ ٹسٹ سیریز کے پہلے ٹسٹ سے بھی باہر رہے۔

Published: undefined

معین علی کے جانے کے بعد جانی بیرسٹو اور مارک ووڈ ٹسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے دونوں کھلاڑیوں کا نام پہلے ہی تیسرے ٹسٹ کے لئے منتخب تھا جو 24 فروری سے شروع ہوگا۔

Published: undefined

تیسرے ٹسٹ کے لئے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں جو روٹ، جیمس اینڈرسن، جوفرا آرچر، جانی بیرسٹو، ڈومنک بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنس، جیک کرالے، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لچ، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس اور مارک وڈ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined