
روہت شرما اور ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، تصویر @GautamGambhir
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے روہت شرما کے ونڈے کرکٹ کے مستقبل کو لے کر جاری قیاس آرائیوں اور افواہوں پر روک لگا دی ہے۔ سیکیا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں ہونے والا تیسرا اور آخری ونڈے روہت شرما کا آخری مقابلہ نہیں ہوگا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کا آخری میچ روہت شرما کے ونڈے کیریئر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری نے ان خبروں کو محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری سیکیا نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے کہا کہ ’’روہت شرما کے مستقبل کو لے کر کئی طرح کی باتیں چل رہی ہیں۔ بورڈ کی سطح پر ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ میں صاف طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے کہ روہت اتوار کو لارڈز میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔