کرکٹ

ٹی 20ورلڈ کپ جیتنا دھونی کے ساتھ بہترین لمحہ: عرفان پٹھان

دھونی ہندوستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بنانے میں کامیاب رہےاور وہ تمام بڑے ٹورنامنٹ جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ امر اجالہ
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ امر اجالہ 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ کرکٹ کیریر کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ان کا خاص لگاؤ تھا ۔

Published: undefined

دھونی کے لئے کونے کونے سے خراج تحسین پیش کی گئی ہیں اور ہر ایک نے ان کی کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔ سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے وہ وقت یاد کیا جب انہوں نے پہلی بار ایم ایس دھونی کی صلاحیتوں کو دیکھا۔عرفان پٹھان نے کرکٹ نیکسٹ کو بتایا کہ دھونی کے تعلق سے ان کی پہلی یاد بنگلہ دیش کے خلاف دورے کی تھی جب وہ صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔ لیکن اس سے پہلے میں نے ان کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا تھا جب وہ انڈیا اے ٹور سے تازہ دم آئے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم بنگلور میں کھیل رہے تھے اور میں نے انھیں ایک باؤنسر کیا اور انہوں نے اس باؤنسر کو شاندار طریقے سے کھیلا حالانکہ میں نے ڈیپ اسکوائیر لیگ پر کھلاڑی لگا رکھا تھا اور اس لئے صرف ایک رن ہی گیا لیکن مجھے احساس ہوا کہ اس کھلاڑی کے پاس طاقت ہے ، یہ مہندر سنگھ دھونی کے تعلق سے میری پہلی یاد تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ بہترین لمحہ واضح طور پر ایک ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا تھا۔ میدان میں اور باہر ہمارے پاس کئی شاندار یادیں تھیں۔ ہم ساتھ کھانا کھاتے تھے۔

Published: undefined

2007 سے پہلے ایک وقت ایسا تھا جب ہم ایک ساتھ ہی کھانا کھاتے تھے ، ہم ہمیشہ ساتھ کھاتے تھے۔ مہندر سنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا ۔ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی جھلکیوں کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں ۔ جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ "شکریہ. آپ کی محبت اور تعاون کے لئے بہت بہت شکریہ۔ 1929 بجے (شام سات بجکر 29منٹ)سے مجھے ریٹائرڈ سمجھئے۔2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ ، 2011 ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 چمپئنز ٹرافی میں اپنے ملک کو فتح سے ہمکنار کرانے کے بعد دھونی ہندوستان کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان ہیں۔ وہ ہندوستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بنانے میں بھی کامیاب رہے۔ وہ تمام بڑے ٹورنامنٹ جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined