
آئی پی ایل ’فین پارک‘، تصویر بشکریہ @IPL
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے پہلے مرحلہ کے لیے جاری ہوئے شیڈول کے مطابق ’فین پارک‘ کا اعلان کر دیا ہے، جہاں آپ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جیسا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی نے 11 ریاستوں کے 15 شہروں کو فہرست میں شامل کیا ہے۔ بورڈ نے ایک ریلیز جاری کر اس بارے میں جانکاری دی، فین پارک 3 ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔ ہر ویک اینڈ پر مختلف خطوں یعنی شمال، جنوب، مشرق اور مغرب میں 5 فین پارک بنائے جائیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ’فین پارک‘ کا انعقاد 3 مراحل میں کیا جائے گا: پہلے ہفتے میں 28 اور 29 مارچ، دوسرے میں 4 اور 5 اپریل، جبکہ تیسرے ہفتے میں 11 اور 12 اپریل کو شائقین اس سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ذیل میں ان شہروں کی فہرست دی گئی ہے جہاں یہ پارک قائم کیے جائیں گے:
روہتک، ہریانہ: چھوٹو رام پولی ٹیکنک گراؤنڈ
بھوپال، مدھیہ پردیش: گورنمنٹ ایم وی ایم کالج گراؤنڈ
ناگپور، مہاراشٹر: میکوساباغ میتھوڈسٹ ہائی اسکول کھیل کا میدان
تماکورو، کرناٹک: گورنمنٹ جونیئر کالج فیلڈ
کرشن نگر، مغربی بنگال: ڈی ایل رائے اسٹیڈیم
متھرا، اتر پردیش: امرناتھ ودیا آشرم
جودھ پور، راجستھان: برکت اللہ خان اسٹیڈیم
نظام آباد، تلنگانہ: ویمنس ایجوکیشنل سوسائٹی گراؤنڈ
میسور، کرناٹک: ایس بی آر آر مہاجن فرسٹ گریڈ کالج
بھونیشور، اوڈیشہ: کِٹس یونیورسٹی اسٹیڈیم
میرٹھ، اتر پردیش: بھینسالی گراؤنڈ
ناڈیاڈ، گجرات: رادھے فارم
رتناگیری، مہاراشٹر: آنجہانی پرمود مہاجن اسپورٹس کمپلیکس
کوئمبٹور، تمل ناڈو: ہندوستان کالج آف آرٹس اینڈ سائنس
راورکیلا، اوڈیشہ: سیکٹر 17 گراؤنڈ
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ تمام ’فین پارک‘ میں لائیو میچ اسکریننگ کے ساتھ ساتھ موسیقی، تفریح، فوڈ کورٹ، بچوں کے لیے کھیل کا میدان اور ورچوئل بیٹنگ کا تجربہ، بالنگ نیٹ، فیس پینٹنگ، چیئر-او-میٹر اور 360 ڈگری فوٹو بوتھ جیسی کئی دلچسپ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ فین پارک کی شروعات 2015 سے ہوئی تھی۔ آئی پی ایل ’فین پارک‘ پہل نے لیگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے آئی پی ایل کا جوش و جنون پورے ہندوستان کے مداحوں تک پہنچا ہے۔ اسی لیے 2026 کے سیزن میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا گیا ہے، تاکہ مختلف شہروں کے شائقین آئی پی ایل کے اس جشن کا بھرپور حصہ بن سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined