
ریان پراگ، تصویر آئی اے این ایس
راجستھان رائلز نے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن، یعنی آئی پی ایل 2026 کے لیے اپنے نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔ سنجو سیمسن گزشتہ کئی ایڈیشنز سے ٹیم کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے، لیکن آئندہ سیزن سے قبل ٹریڈ کے ذریعہ وہ چنئی سپر کنگز میں جا چکے ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ راجستھان رائلز کی مینجمنٹ رویندر جڈیجہ کو کپتان بنائے گی، جو کہ چنئی کی ٹیم سے راجستھان میں آئے ہیں۔ لیکن جمعہ کے روز ٹیم مینجمنٹ نے اعلان کیا کہ ریان پراگ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
Published: undefined
24 سالہ ریان پراگ نے آئی پی ایل کے پچھلے ایڈیشن میں 3 میچوں میں کپتانی کی تھی، کیونکہ سنجو سیمسن فٹ نہیں تھے۔ انھوں نے 23 مارچ 2025 کو پہلی بار سنرائزرس حیدر آباد کے خلاف میچ میں کپتانی کی تو وہ اس ٹیم کے لیے کپتانی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔ اب آئی پی ایل 2026 سے عین قبل ریان پراگ کو فل ٹائم کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس ٹیم کےل یے کپتانی کرنے والے ساتویں کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل شین وارن، راہل دراوڑ، اسٹیو اسمتھ، اجنکیا رہانے اور سنجو سیمسن اس ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذک رہے کہ ریان پراگ 2019 میں راجستھان رائلز میں شامل کیے گئے تھے، تب سے وہ اسی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ انھوں نے آئی پی ایل میں کھیلے گئے 84 میچوں میں 1566 رن بنائے ہیں اور 7 وکٹ بھی لیے ہیں۔ آئی پی ایل میں وہ 7 نصف سنچری لگا چکے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا اسکور 95 کا ہے۔ 2024 ان کے لیے آئی پی ایل کا سب سے کامیاب سیزن کہا جا سکتا ہے، جس میں انھوں نے 16 میچوں میں 573 رن بنائے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined