کرکٹ

آئی پی ایل 2026: کولکاتہ کے خلاف 14 سالہ تاریخ بدلنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی ممبئی

آج کے مقابلے میں جن کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ ہوگی، ان میں روہت شرما، سنیل نارائن، ہاردک پانڈیا اور کوئنٹن ڈی کوک جیسے نام شامل ہیں۔ لیکن جس ایک کھلاڑی پر سب کی نظریں مرکوز ہوں گی وہ فن ایلن ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@mipaltan</p></div>

روہت شرما، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @mipaltan

 

آئی پی ایل کے 19ویں سیزن کا دوسرا مقابلہ ممبئی انڈینس (ایم آئی) اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے کمر کس لی ہے۔ ممبئی انڈینس جہاں اپنے ہوم گراؤنڈ سے آئی پی ایل 2026 کی شروعات کرتے ہوئے 14 سالہ پرانی تاریخ بدلنے کی کوشش کرے گی، تو دوسری جانب کے کے آر کا مقصد اس میچ کو جیت کر وانکھیڑے میں اپنے خراب ریکارڈ کو تھوڑا بہتر کرنے کا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ اس کھلاڑی کے لیے بھی رواں سیزن میں پہلی بار ایکشن میں نظر آنے کا موقع ہوگا، جس نے رواں سال ٹی-20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر دھوم مچا رکھی ہے۔

Published: undefined

آج کے میچ میں ممبئی انڈینس کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ جیت کے ساتھ 14 سالہ پرانے مایوس کن ریکارڈ کو توڑ دے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ممبئی انڈینس آئی پی ایل کی کامیاب ترین ٹیم میں سے ایک ہے، ٹیم 5 بار خطاب جیت چکی ہے۔ لیکن جب بات آتی ہے سیزن کے پہلے میچ میں جیت حاصل کرنے کی تو ٹیم ریکارڈ کافی خراب ہے۔ ممبئی انڈینس نے آخری بار 2012 میں اپنے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ممبئی انڈینس اس بار اپنی 14 سالہ پرانی تاریخ بدلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے خلاف ریکارڈ کافی مایوس کن رہا ہے۔ کے کے آر اب تک وانکھیڑے میں ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے گئے 12 مقابلوں میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے، جن میں سے ایک جیت اسے 2012 میں اور دوسری 2024 میں ملی۔ اب اگر کے کے آر اپنے اس ریکارڈ کو بہتر کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو ممبئی انڈینس کے لیے تاریخ بدلنا مشکل ہو جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج کے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ ہوگی، جن میں روہت شرما، سنیل نارائن، ہاردک پانڈیا اور کوئنٹن ڈی کوک جیسے نام شامل ہیں۔ لیکن جس ایک کھلاڑی پر سب کی نظریں مرکوز ہوں گی وہ فن ایلن ہوں گے، جنہوں نے 2026 میں اب تک کھیلی گئی 16 ٹی-20 اننگ میں سب سے زیادہ 50 چھکے لگائے ہیں۔ کے کے آر نے نیوزی لینڈ کے فن ایلن کو محض 2 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم کے ساتھ جوڑا تھا۔ بحیثیت اوپنر میدان میں اترنے والے فن ایلن، ممبئی انڈینس کے خلاف کیسا دھماکہ کرتے ہیں، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined