
بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا
آئی پی ایل 2026 کا جوش و خروش جاری ہے، لیکن اسی دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نشریات سے وابستہ ایک برطانوی شہری کی موت ہو گئی ہے۔ ان کی لاش ان کے ہوٹل کے کمرے میں ملنے سے ہلچل مچ گئی ہے۔ ہوٹل روم میں مردہ پائے گئے برطانوی شہری کی شناخت ایان ولیمس لینگ فورڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو بی سی سی آئی کے لیے براڈکاسٹ انجنیئر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ایان ولیمس لینگ فورڈ 24 مارچ سے آئی پی ایل کور کرنے کے لیے ممبئی کے ہوٹل میں رکے تھے۔
Published: undefined
اتوار (29 مارچ) کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا مقابلہ ختم ہونے کے بعد ایان ولیمس لینگ فورڈ اپنے کمرے میں لوٹ آئے۔ وہ ممبئی کے ہوٹل کے کمرہ نمبر 2715 میں رکے تھے۔ 30 مارچ کو جب ہوٹل کے ریسپشنسٹ نے ان کے کمرے پر فون کیا تو کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد ہوٹل اسٹاف انہیں چیک کرنے کے لیے ان کے کمرے میں گئے۔ ہوٹل اسٹاف نے ایان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اندر سے جب کوئی جواب نہیں آیا تو اس نے ماسٹر چابی سے کمرے کا دروازہ کھولا، جس کے بعد وہاں کا منظر دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے۔ آئی پی ایل کی نشریات سے وابستہ برطانوی شہری ایان ولیمس لینگ فورڈ کی لاش فرش پر پڑی تھی۔ ہوٹل کے ڈاکٹر نے آ کر ایان کی جانچ کی، اور انہیں مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
واقعہ کی جانکاری ملتے ہی مرین ڈرائیو پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس نے اس سلسلے میں حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کسی طرح کی سازش یا باہری چوٹ کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ حالانکہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ہوٹل اسٹاف اور متعلقہ افراد سے بھی پوچھ تاچھ ہو رہی ہے، تاکہ واقعہ کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھی کی جا سکے۔ اس واقعہ کے بعد ہوٹل میں ٹھہرے دیگر مہمانوں اور اسٹاف کے درمیان تشویش کا ماحول ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined