کرکٹ

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

12 مئی کو بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے بچے ہوئے 17 مقابلوں کے لیے نیا شیڈول جاری کیا۔ اب ٹورنامنٹ نئے شیڈول کے مطابق 17 مئی سے 3 جون تک کھیلا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی پی ایل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

 

جنگ بندی کے بعد وقتی طور پر معطل کردہ آئی پی ایل کی پھر سے واپسی ہونے جا رہی ہے۔ پاکستانی حملہ کے بعد بی سی سی آئی نے 8 مئی کو پنجاب اور دہلی کے میچ کو درمیان میں ہی رد کر دیا تھا۔ اس کے بعد غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے۔ پھر 12 مئی کو بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے بچے ہوئے 17 مقابلوں کے لیے نیا شیڈول جاری کیا۔ اب ٹورنامنٹ نئے شیڈول کے مطابق 17 مئی سے 3 جون تک کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

آئی پی ایل فرنچائزز کے سامنے ابھی سب سے بڑا مسئلہ ہے غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی۔ کیونکہ وطن واپس لوٹ چکے کئی کھلاڑی آئی پی ایل کے بقیہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان واپس آنے کو تیار نہیں ہیں۔ ان میں سے کئی ایک ایسے ہیں جو اپنی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے میں بی سی سی آئی نے ’پلیئر ری پلیسمنٹ‘ قانون میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ہر ایک ٹیم کو عارضی طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ری پلیس کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Published: undefined

ای ایس پی این-کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، آئی پی ایل کے قوانین میں صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ لیگ اسٹیج کے 12 میچ مکمل ہونے کے بعد کوئی بھی ٹیم چوٹ، بیماری یا دیگر کسی بھی وجہ سے کھلاڑیوں کے باہر ہونے کی صورت میں ’ری پلیسمنٹ پلیئر‘ سائن نہیں کر سکتی۔ رواں سیزن میں کئی ٹیم 12 میچ کھیل چکی ہے۔ لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے اس بار ’پلیئر ری پلیسمنٹ‘ قانون میں چھوٹ دیتے ہوئے ہر ٹیم کو اجازت دی ہے کہ وہ نئے کھلاڑی شامل کر سکتے ہیں۔ حالانکہ اس وقتی تبدیل کردہ قانون میں بھی بی سی سی آئی نے ایک بڑی شرط لگائی ہے۔ موجودہ صورتحال میں ’ری پلیسمنٹ پلیئر‘ کو عارضی تصور کیا جائے گا اور وہ صرف رواں سیزن کے لیے ہی ٹیم کا حصہ ہو سکیں گے۔ یعنی کہ رواں سیزن کے بعد آئندہ سیزن کے لیے انہیں ری ٹین نہیں کیا جا سکے گا۔ عام طور پر ری پلیس کیے گئے کھلاڑیوں کو بھی ری ٹین کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے ’پلیئر ری پلیسمنٹ‘ کی چھوٹ سبھی 10 ٹیموں کو دی گئی ہے۔ لیکن چنئی سپر کنگس، سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائلس کے علاوہ بقیہ 7 ٹیموں کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ملے گا، کیونکہ یہ تینوں ٹیمیں پلے آف کی ریس سے پوری طرح باہر ہو چکی ہیں۔ ایسے میں ان کے لیے ہار-جیت صرف آخری مقام کی فضیحت سے بچنے کے لیے ہوگا۔ جبکہ بقیہ 7 ٹیموں کے لیے پلے آف کی لڑائی ابھی بھی جاری ہے، اس اعتبار سے ان کے لیے ’پلیئر ری پلیسمنٹ‘ قانون میں تبدیلی ایک راحت بھری خبر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined