کرکٹ

ویسٹ انڈیز دورہ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، یک روزہ اسکواڈ میں روہت کا نام شامل، ٹی-20 میں مینک-پرنس کی انٹری

ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز کا پروگرام ’ایشین گیمز 2026‘ سے ٹکرا رہا ہے۔ ایسے میں سلیکٹرز کو ہندوستانی ٹیم میں کئی طرح کی تبدیلیاں کرنی پڑیں۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی اور روہت شرما، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

وراٹ کوہلی اور روہت شرما، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BCCI

 

ویسٹ انڈیز کے خلاف ستمبر-اکتوبر میں ہونے والی یک روزہ اور ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اجیت اگرکر کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے بدھ (16 ستمبر) کو دونوں فارمیٹس کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا۔ ون ڈے سیریز کا پروگرام ایشین گیمز 2026 سے ٹکرا رہا ہے۔ ایسے میں سلیکٹروں کو کئی تبدیلیاں کرنی پڑیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔