کرکٹ

انگلینڈ کے خلاف وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، وراٹ-بمراہ کی واپسی

ونڈے سیریز کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا مقابلہ ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 16 جولائی کو ہوگا اور سیریز کا آخری مقابلہ 19 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BCCI

 

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی 3 میچوں کی وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ شریس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی ونڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ چوٹ کے باعث افغانستان سیریز سے باہر رہے وراٹ کوہلی کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے لیکن انہیں فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ شبھمن گل کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے، ان کے ساتھ اننگ کا آغاز روہت شرما کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ حالانہ افغانستان کے خلاف تیسرے ونڈے میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے یشسوی جیسوال کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے وکٹ کیپر کے طور پر کے ایل راہل اور ایشان کشن کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، جبکہ رشبھ پنت کو ایک بار پھر ونڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر واشنگٹن سندر انگلینڈ سیریز کے لیے سلیکٹرز کا بھروسہ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اکشر پٹیل اور نتیش کمار ریڈی کو بھی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تیز گیند بازی کی کمان جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔ ان کا ساتھ پرسدھ کرشنا، عرشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گرنور برار کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسپنر کے طور پر کلدیپ یادو کو ٹیم میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ونڈے سیریز کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا مقابلہ ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ 16 جولائی کو ہوگا اور سیریز کا آخری مقابلہ 19 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے۔ بی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ ورون چکرورتی آئرلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ورون کے پیر کی انجری ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ ورون انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Published: undefined

انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اسکواڈ: شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، شریس ایئر (نائب کپتان)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، نتیش کمار ریڈی، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، ہرشت رانا، عرشدیپ سنگھ اور گرنور برار۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined