
بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کے ساتھ گھریلو سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز میں ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ اس میچ کے لیے تمام کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور کسی کو آرام نہیں دیا جائے گا۔ ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل میں اب سلیکشن کو لے کر کسی قسم کا تجربہ بھی نہیں کیا جائے گا۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا یہ واحد ٹیسٹ 6 سے 10 جون کے درمیان ملاں پور کے مہاراجہ یدوِندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اس واحد ٹیسٹ کے لیے کوئی سمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ اگرچہ یہ مقابلہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے، اس کے باوجود تمام تیز گیند بازوں سمیت سارے کھلاڑی اس میچ کے لیے دستیاب رہیں گے۔ جسپریت بمراہ اور محمد سراج کے علاوہ پرسدھ کرشنا کے طور پر تین تیز گیند باز شامل کیے جائیں گے۔ سلیکٹرز نے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں اگر کوئی زخمی ہوتا ہے تب ہی وہ افغانستان کے خلاف اس ٹیسٹ سے باہر رہے گا، اس کے علاوہ بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم کو اگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک مجموعی طور پر نو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔ افغانستان کے خلاف واحد میچ کے بعد ٹیم انڈیا کو سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، جہاں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ہندوستان نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا اور وہاں بھی دو ٹیسٹ میچز ہوں گے۔ اگلے سال یعنی 2027 کے ابتدائی مہینوں میں آسٹریلیا ہندوستان کے دورے پر آئے گی اور اس گھریلو سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined