رشبھ پنت اور شبھمن گل، تصویر @BCCI
’وِزڈن کرکٹرس المانک‘ نے دنیا کے بہترین مرد کرکٹر کے طور پر مشیل اسٹارک کو منتخب کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال ایشیز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ خواتین زمرہ میں دیپتی شرما کو یہ اعزاز ملا، جنہوں نے 2025 وَنڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ وِزڈن کے سال کے 5 بہترین کرکٹرس کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں 4 ہندوستانی شامل ہیں۔ وِزڈن کے ایڈیٹر لارینس بوتھ کے ذریعہ منتخب کردہ سال کے 5 بہترین کرکٹرس میں ہندوستان کا دبدبہ دیکھنے کو ملا۔ انگلینڈ دورے (2025) پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رشبھ پنت، شبھمن گل، رویندر جڈیجہ اور محمد سراج شامل رہے۔ یہ شبھمن گل کی بطور ٹیسٹ کپتان پہلی ٹیسٹ سیریز تھی۔
Published: undefined
لارینس بوتھ نے لکھا کہ ’’شبھمن گل کی رن بنانے کی قابلیت نے اینڈرسن-تندولکر ٹیسٹ سیریز میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔ سیریز میں شبھمن گل نے مجموعی طور پر 754 رن بنائے، جو انگلینڈ کے خلاف کسی ایک سیریز میں ہندوستان کی جانب سے بنایا گیا اب تک کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ ان رنوں میں ایبجسٹن میں بنائے گئے 2 شاندار اسکور (269 اور 161) بھی شامل ہیں، جو ہیڈنگلے اور اولڈ ٹریفڈ میں بنائی گئی سنچریوں کے درمیان آئے تھے۔‘‘
Published: undefined
آل راؤنڈر دیپتی شرما کو ’ویمنس کرکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ملا، جنہوں نے وَنڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ دیپتی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا تھا۔ ابھیشیک شرما کو ’ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ملا۔ ایک ہی ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وِزڈن ٹرافی کا ایوراڈ شبھمن گل کو ملا۔ ان کو یہ ایوارڈ ایک ٹیسٹ میں 430 رن بنانے کے لیے ملا، ایجبیسٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان جیت حاصل کی تھی۔
Published: undefined
وِزڈن کے ایڈیٹر لارینس بوتھ نے رشبھ پنت کے حوالے سے کہا کہ ’’پنت کی بے باک اور شاندار بلے بازی اس سیزن میں سب سے یادگار لمحات میں سے ایک رہی۔ خاص کر ہیڈنگلے میں جہاں انہوں نے 134 اور 118 رنوں کی 2 بہترین اننگ کھیلی۔ انہوں نے 3 نصف سنچریاں بھی بنائیں، جن میں سے آخری نصف سنچری انہوں نے اپنا پاؤں زخمی ہونے کے بعد بنائی تھی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: یو این آئی، Pappi Sharma