کرکٹ

ہندوستان-افغانستان وَنڈے سیریز: اِس ریس میں شبھمن گل کو پکڑ پانا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے!

وَنڈے سیریز میں شبھمن گل نے اپنے 2 میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 238 رن بنا لیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایشان کشن (179 رن) اور تیسرے نمبر پر رحمن اللہ گرباز (143 رن) ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شبھمن گل، تصویر @BCCI</p></div>

شبھمن گل، تصویر @BCCI

 

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلی جا رہی 3 میچوں کی وَنڈے سیریز اب اپنے آخری مرحلہ میں پہنچ چکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس سیریز میں 0-2 سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر چکی ہے، اور آخری میچ 20 جون کو چنئی میں کھیلا جانا ہے۔ 17 جون کو کھیلا گیا دوسرا ونڈے جہاں ہندوستانی ٹیم کے لیے نہایت شاندار رہا، وہیں ہندوستانی کپتان شبھمن گل کے لیے بھی یادگار رہا۔ اس میچ میں اپنی 110 گیندوں پر 154 رنوں کی اننگ سے شبھمن گل ایک خاص ریس میں بہت آگے نکل چکے ہیں۔

Published: undefined

یہاں بات ہو رہی ہے رنوں کی ریس سے متعلق۔ اس ریس میں شبھمن گل دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔ انھوں نے اپنے 2 میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 238 رن بنا لیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ان کے ساتھی کھلاڑی ایشان کشن ہیں، جنھوں نے 2 میچوں میں 179 رن بنائے ہیں۔ یعنی ان دونوں کے درمیان 79 رنوں کا فاصلہ ہے۔ اس سے تو یہی لگتا ہے کہ اس سیریز میں شبھمن سے آگے نکل پانا کسی کھلاڑی کے لیے مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے۔ حالانکہ کرکٹ کے کھیل میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا، لیکن شبھمن اس معاملے میں فی الحال ’نمبر 1‘ ہی نظر آ رہے ہیں۔ اس ریس میں تیسرے نمبر پر افغانستان کے بلے باز رحمن اللہ گرباز ہیں، جنھوں نے ایک سنچری کی مدد سے 143 رن بنائے ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined