
کارڈف: پوائنٹس ٹیبل میں نچلے پائیدان پر چل رہی جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو اپنے مقابلہ میں پہلی جیت درج کرنے کے ارادے سے اتریں گي۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST
جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا ہے اور یہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ ہوگا۔ یہ دلچسپ ہے کہ دونوں کے درمیان پہلے مقابلہ کا موقع عالمی کپ میں آیا ہے جہاں جنوبی افریقہ مدمقابل ہے لیکن افغانستان کے پاس بھی تاریخ بنانے کا موقع ہے۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST
انگلینڈ میں اس وقت پر جیسے موسم کی مار چل رہی ہے اور اب تک چار میچ منسوخ ہو چکے ہیں، ایسے میں یہاں سے ہر مقابلہ ہر ٹیم کے لئے اہم ہوتا چلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم چار میچوں میں تین میچ ہار کر ایک پوائنٹس کے ساتھ نویں مقام پر ہے جبکہ افغانستان اپنے تینوں میچ ہار کر اکاؤنٹ نہیں کھول پائی ہے۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST
جنوبی افریقہ کا اپنے اوپر کی پانچ ٹیموں سے پوائنٹس کا زیادہ بڑا فاصلہ نہیں ہے اور ایک عدد جیت اسے مہم میں پٹری پر واپس لا سکتی ہے۔ اگرچہ جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل کی توقعات کے لئے اپنے اگلے تمام پانچ میچ جیتنے ہیں اور یہ بھی امید کرنی ہے کہ بارش کی وجہ سے اس کا کوئی میچ منسوخ نہ ہو۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST
افغانستان کی بھی پوزیشن جنوبی افریقہ جیسی ہی ہے۔ اس نے تینوں میچ گنوا دیے ہیں اور اسے اپنی توقعات برقرار رکھنے کے لئے اگلے چھ میچ جیتنے ہیں جو کہ بہت مشکل کام ہے۔ لیکن افغانستان دوسری ٹیموں کا حساب کتاب بگاڑ سکتی ہے۔ افغانستان نے کافی امیدیں روشن کی تھیں لیکن تجربہ کی کمی کی وجہ سے اس کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ افغانستان کو خاص طور پر اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST
جنوبی افریقہ کا آغاز اس ٹورنامنٹ میں اچھی نہیں رہا اور اسے اپنے پہلے مقابلے میں میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھی بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے اسے پٹخنی دی تھی۔ عالمی کپ میں اس کا تیسرا مقابلہ ہندستان سے تھا جہاں بھی اسے منہ کی کھانی پڑی تھی۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST
2015 کے پچھلے ورژن کے سیمي فائنلسٹ جنوبی افریقہ کا چوتھا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے تھا جو بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس شئیر کرنے پڑے تھے جس کی بدولت اس کا ٹورنامنٹ میں اکاؤنٹ کھل پایا۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST
جنوبی افریقہ کے پاس کل کے مقابلے میں دو پوائنٹس حاصل کرنے کا شاندار موقع ہے لیکن اس کے لئے اسے اپنی کارکردگی میں قابل ذکر سدھار کرنا ہوگا اور افغانستان سے الٹ پھیر کے خدشہ سے بھی ہوشیار رہنا ہوگا۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Jun 2019, 11:10 AM IST