کرکٹ

عالمی کپ LIVE: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پرفیکٹ ٹین سے شکست دی

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پرفیکٹ ٹین سے شکست دی

کارڈف: میٹ ہنری (29 رن پر تین وکٹ) اور لكی فرگیوسن (22 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے بعد مارٹن گپٹل (ناٹ آؤٹ 73) اور کولن منرو (ناٹ آؤٹ 58) کی شاندار نصف سنچریوں سے گزشتہ رنر اپ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں ہفتہ کو 10 وکٹ سے ہرادیا۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 29.2 اوور میں 136 رن پر آل آؤٹ کے بعد 16.1 اوور میں ہی بغیر کوئی وکٹ کھوئے 137 رنز بنا کر یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کے لئے ورلڈ کپ میں 10 وکٹ سے فتح حاصل کرنے کا یہ تیسرا موقع اور عالمی کپ کی تاریخ میں اوور آل 12 واں موقع ہے۔

ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب کوئی ٹیم سستے میں آؤٹ ہوئی ہے اور میچ 50 سے بھی کم اوور میں ختم ہو گیا۔ کل نوٹنگھم میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 105 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا درست فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی اوور میں لاهرو ترمانے کو گنوانے کے بعد لنکائی ٹیم ٹک نہیں سکی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان اور اوپنر دمتھ كرونارتنے نے یک طرفہ جدوجہد کرتے ہوئے آخر تک مورچہ سنبھالے رکھا اور 84 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔

وکٹ کیپر کوشل پریرا نے 24 گیندوں میں چار چوکوں کے سہارے 29 رن اور تشارا پریرا نے 23 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ سری لنکا کے یہ تین بلے باز ہی دو ہندسے کے اسکور میں پہنچ سکے۔ اس کے تین بلے باز کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ دو بلے بازوں نے 4-4 رن بنائے۔

سری لنکا نے اپنے 6 وکٹ تو 16 ویں اوور تک محض 60 رن پر گنوا دیئے۔ لیکن كرونارتنے اور تشارا پریرا نے ساتویں وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت کر ٹیم کو 100 کے پار پہنچا دیا۔ سری لنکا کی اننگ 136 رن پر سمٹ گئی۔ یہ سری لنکا کا ورلڈ کپ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے پہلے اس نے 1975 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 86 اور 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 133 رن بنائے تھے۔

سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 10وکٹ سے شکست

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا مقابلہ آج کھیلا گیا۔ جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 29.2 اوور میں صرف 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی. نیوزی لینڈ ٹیم نے 17 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 137 رن کے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔ مارٹن گپٹل 73 اور كونل مونرو 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی ٹیم 136 رنز بنا کر آؤٹ، نیوزی لینڈ کو آسان ہدف حاصل

سری لنکا کی پوری ٹیم 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 137 رنز درکار ہیں۔ سری لنکا کی طرف سے کپتال دیمتھ کرونارتنے سے سب سے زیادہ 52 رنز کا تعاون کیا اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے گیند باز میتھیو ہینری اور لوکی فرگیوسن نے 3-3 وکٹ لئے جبکہ بولٹ، گرانڈ ہوم، نیشام اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے 136 پر 9 کھلاڑی آؤٹ

سری لنکا کے 136 کے اسکور پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

سری لنکا کو آٹھواں جھٹکا، اڈانا بھی آؤٹ

سری لنکا کو آٹھواں جھٹکا اسورو اڈانا کے طور پر لگا ہے، وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ 26 اوورز کے اختتام کے بعد سری لنکا نے 117 رنز اسکور کئے ہیں۔

سری لنکا کو ساتواں جھٹکا، تھسارا 27 رنز بنا کر آؤٹ

سری لنکا نے 112 کے اسکور پر اپنا ساتواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ تھسارا پریرا 23 گیندوں میں 27 رنز اسکور کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انہیں مشیل سینٹنر کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ نے لپکا۔

اس وقت میدان پر کپتان کرونارتنے (42) رن بنا کر موجود ہیں، پریرا کے مقام پر اڈانا بلے بازی کے لئے میدان پر پہنچے ہیں۔

بری طرح لڑکھڑائی سری لنکائی بلے بازی، 60 کے اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ

سری لنکا کا چھٹا وکٹ جیون مینڈس کے طور پر گرا، وہ صرف ایک رن کا تعاون کر سکے اور لوکی فرگیوسن کی گیند پر جیمز نیشام کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹے۔ ایک سرے پر لگاتار وکٹ گرتے جا رہے ہیں اور دوسرے سرے پر کپتان دیمتھ کرونارتنے ٹکے ہوئے ہیں۔ جیون کے آؤٹ ہونے کے بعد تھیسارا پریرا میدان پر پہنچے ہیں۔

سری لنکا کو لگا پانچواں جھٹکا

اینجیلو میتھیوز کے طور پر سری لنکا کو پانچواں جھٹکا لگا ہے، وہ بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں کولن ڈی گرانڈہوم کی گیند پر ٹام لاتھم نے وکٹ کے پیچھے لپکا۔ 14.4 اوورز ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور فی الحال 59 رنز ہے۔

نیوزی لینڈ کے سامنے لڑکھڑائی سری لنکائی بلے بازی، 53 پر 4 کھلاڑی آؤٹ

سری لنکا نے 53 کے اسکور پر اپنا چوتھا وکٹ بھی کھو دیا ہے۔ دھننجے ڈی سلوا محض 4 رنز کا تعاون کر کے پویلین لوٹ گئے۔ ان کو لوکی فرگیوسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ کپتان کرونا رتنے 16 رنز اسکور کر کے میدان پر موجود ہیں، جبکہ دھننجے کے بعد اینجیلو میتھیوز میدان پر پہنچے ہیں۔

سری لنکا کے 50 رنز مکمل

سری لنکا نے 10 اوورز ختم ہونے کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 51 رنز اسکور کر لئے ہیں۔ میدان پر کپتان دیمتھ کرونارتنے 12 اور دھننجے ڈی سلوا 4 رنز کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

سری لنکا کو لگا تیسرا جھٹکا، کشل مینڈس بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ

سری لنکا نے 46 کے اسکور پر اپنے تین کھلاڑیوں کو کھو دیا ہے۔ کشل پریرا کے بعد میدان پر پہنچے کشل مینڈس بغیر کھاتہ کھولے ہی ہینری کی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کے ابھی تک گرے تینوں وکٹ جیمز ہینری نے ہی حاصل کئے ہیں، انہوں نے 5 اوورز میں 25 رن دے کر یہ تین وکٹ حاصل کئے ہیں۔

سری لنکا کو لگا دوسرا جھٹکا، پریرا 29 رنز بنا کر آؤٹ

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کے لئے اتری سری لنکا کی ٹیم کے 46 رنز پر دو وکٹ گر گئے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے بلے کشل پریرا نے 24 گیندوں میں 29 رنز کا اسکور بنایا، ان کا وکٹ بھی میتھیو جیمز ہینری نے لیا۔

سری لنکا کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز

پہلے ہی اوور میں لگے جھٹکے سے ابرتے ہوئے کشل پریرا کے 26 اور کرونارتنے کے 10 رنوں کی مدد سے سری لنکا کی ٹیم نے 7 اووروں کے اختتام پر 41 رنز اسکور کر لئے ہیں۔

سری لنکا کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا

نیوزی لینڈ کا پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے کیوں کہ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر سری لنکا نے اپنا پہلا وکٹ گنوا دیا ہے۔ سری لنکا کے سلامی بلے باز لاہرو تھریمانے 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ہینری جیمز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

اس وقت ایک اوور کے اختتام کے بعد سری لنکا کا اسکور 4 رنز ہے اور میدان پر کپتان دیمیتھ کرونارتنے (4) اور کشل پریرا موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ میچ میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری مانا جا رہا ہے۔

سری لنکا کے مقابلہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہر شعبہ میں آگے نظر آ رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے گیندبازوں کے سامنے ٹکے رہنما سری لنکا کے بلے بازوں کے لئے سخت چیلنج ہوگا۔

ٹیمیں اس طرح ہیں:

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلنڈیل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرانڈ ہوم، لاکی فرگیوسن، مارٹن گپٹل، ٹام لاتھم (وکٹ کیپر)، کولن منرو، جمی نیشام، ہینری نکلولسن، مشیل سینٹنر، ایش سوڑھی، ٹِم ساؤدی اور روس ٹیلر۔

سری لنکا: دیمتھ کرونارتنے (کپتان)، اوشیکا فناڈرے، لاہرو تھریمانے، اینجیلو میتھیوز، دھننجے ڈی سلوا، اسورو ادانا، ملندا سری وردنا، تھسارا پریرا، جیون مینڈس، کشل پریرا (وکٹ کیپر)، کشل مینڈس، جیفری وینڈرسے، نوان پردیپ، لستھ ملنگا، سرنگا لکمل۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jun 2019, 3:00 PM IST