
ساؤتھیمپٹن: ہندوستان نے ہفتہ کے روز ’دی روز باؤل‘ کے میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں افغانستان کو دلچسپ مقابلہ میں 11 رنوں سے ہرا دیا۔ افغانستان نے گیند سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہندوستان کو 50 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر 224 رنوں تک محدود کر دیا، لیکن اس کے بلے باز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 49.5 اووروں میں 213 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کے کھلاڑیوں نے ایک لمحہ کے لئے بھی ہار نہیں مانی اور وقفہ وقفہ پر شراکت داریاں کر کے خود کو میچ میں برقرار رکھا اور میچ کو آخری اوور تک لے کر گئے۔
محمد شامی نے آخری اوور کی تین گیندوں میں تین وکٹ کے ساتھ 4 وکٹ حاصل کئے اس کے علاوہ جسپریت بمراہ، یجویندر چہل، اور ہاردک پانڈیا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ افغانستان کے لئے محمد نبی نے 52، رحمت شاہ نے 36 اور گلبدین نے 27 رن بنائے۔
عالمی کپ میں محمد شامی ہندوستان کے ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے ہیں، اس سے چیتن شرما نے 1987 یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
225 رنوں کا تعاقب کرنے اتری افغانستان کو آخری اوور میں 16 رن درکار تھے۔ نبی نے پہلی گیند پر چوکا لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم انڈیا کی پیشانی پر شکن ڈال دی لیکن شامی نے اگلی گیند خالی نکالی اور اوور کی تیسری گیند پر نبی کو لاگ آن پر ہاردک پانڈیا کے اہتھوں کیچ کرا کر میچ کو ہندوستان کےک حق میں کر دیا۔
اگلی دو گیندوں پر شامی نے آفتاب عالم اور مجیب الرحمان کے وکٹ لے کر افغانستان کو 49.5 اوور میں 213 رنوں پر محدود کر دیا اور ہندوستان کو اس عالمی کپ میں چوتھی جیت سے ہم کنار کر دیا۔ محمد شامی اسی کے ساتھ اس عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لگانے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ یہ ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیرئر کی بھی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔
قبل ازیں، ہندوستان کے لئے کپتان وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 67 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے علاوہ، کیدار جادھو نے 52، لوکیش راہل نے 30، وجے شنکر نے 29 اور دھونی نے 28 رنوں کا تعاون کیا۔ افغانستان کے گلبدین نائب اور محمد نبی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ مجیب الرحمان، آفتاب عالم، راشد خان اور رحمت شاہ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
جسپریت بمراہ کو شاندار گیندبازی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آخری اوور میں نصف سنچری بنا کر کھیل رہے محمد نبی کو آؤٹ کر کے محمد شامی نے ٹیم انڈیا کو بڑی کامیابی سے ہم کنار کرا دیا ہے۔
ہندوستان جیسی مضبوط ٹیم کے سامنے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے 49 اوور ختم ہونے کے بعد بھی ہار نہیں مانی ہے۔ اب آخری 6 گیندیں باقی ہیں اور اسے جیت کے لئے 16 رن درکار ہیں۔
افغانستان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں لیکن وہ میچ میں ابھی بھی خود کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اب محض 10 گیندوں کا کھیل باقی ہے اور اسے جیت کے لئے 19 رن درکار ہیں۔
47 اوور کے اختتام پر افغانستان کے 200 رن مکمل ہو چکے ہیں۔ اسے جیت کے لئے 18 گیندوں میں اب 24 رن درکار ہیں۔ محمد نبی 43 رن جبکہ اکرام علی 5 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
190 کے اسکور پر راشد خان کے طور پر افغانستان کو ساتواں جھٹکا لگا ہے۔ راشد نے 14 رنوں کا تعاون کیا۔
فی الحال 24 اوور باقی ہیں اور افغانستان کو ہندوستان پر جیت کے لئے 32 رن درکار ہیں۔
ہندوستان اور افغانستان کے درمیان جاری عالمی کپ کے میچ میں ہر پھینی جانے والی گیند کے بعد مقابلہ دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔
فی الحال 45 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور اب افغانستان کو جیت کے لئے 30 گیندوں میں 40 رن درکار ہیں اور ابھی اس کے 4 کھلاڑی باقی ہیں۔
ہاردک پانڈیا نے ٹیم انڈیا کو چھٹی کامیابی دلائی۔ انہوں نے نجیب اللہ زادران کو 21 کے اسکور پر یجویندر چہل نے ہاتھوں کیچ کرایا۔
فی الحال 42 اوور ختم ہونے کے بعد افغانستان کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 169۔ اسے جیتنے کے لئے 48 گیندوں میں 56 رن درکار ہیں اور 4 کھلاڑی اس کے ہاتھ میں ہیں۔
افغانستان کا اسکور 41 اوور کے اختتام پر 165 رن ہے۔ یہاں سے اسے کے لئے 54 گیندوں میں جیت کے لئے 60 رن درکار ہیں، 5 وکٹ ابھی تک اس کے ہاتھ میں ہیں۔
یجویندر چہل نے ہندوستان کو پانچویں کامیابی دلا دی ہے۔ انہوں نے اصغر افغان کو 8 کے نجی اسکور پر بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھلائی۔
فی الحال 36 اوور کے اختتام پر افغانستان کو اسکور 137/5 ہے اور اسے جیت کے لئے 84 گیندوں میں مزید 88 رن درکار ہیں۔
225 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بلے بازوں نے 4 وکٹ کے نقصان پر 125 رن بنا لئے ہیں۔ افغانستان کو جیتنے کے لئے 96 گیندوں میں مزید 100 رن درکار ہے۔
افغانستان کے خلاف عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کے ہاتھ سے لگاتار پھسلتے جا رہے میچ میں جسپریت بمراہ نے اپنے ایک اوور میں دو افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی واپسی کرا دی ہے۔
چوتھے وکٹ کے طور پر بمراہ نے ہشمت اللہ کو 24 کے اسکور پر کاٹ اینڈ بولڈ کر دیا۔ بمراہ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 6 اوور میں محض 19 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کر لئے ہیں۔ بمراہ کے علاوہ محمد شامی اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
فی الحال 31 اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 110/4 ہے اور 114 گیندوں میں 114 رن درکار ہیں۔ میدان پر اصغر افغان 4 رن بناکر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز محمد نبی نے ابھی کھاتا نہیں کھولا ہے۔
رحمت شاہ کے طور پر افغانستان کو تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں 36 کے اسکور پر جسپریت بمراہ نے چہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
گیندبازی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو 224 رن پر محدود کر دینے کے بعد افغانستان کی ٹیم بلے بازی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ افغانستان نے 27 اوور کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 104 رن بنا لئے ہیں۔
225 رنوں کے ہدف کا تعاقب کر رہی فغانستان کی ٹیم نے 15 اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رن بنا لئے ہیں۔ سلامی بلے باز گلبدین نائب 24 رن پر جبکہ رحمت شاہ 11 رن کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
ٹیم انڈیا کو واحد کامیابی محمد شامی نے دلائی ہے، جنہوں نے افغانستان کے سلامی بلے باز حضرت اللہ زازئی کو 10 کے اسکور پر شاندار طریقہ سے بولڈ کر دیا۔
افغانستان کی طرف سے دئے گئے 25 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے اپنا پہلا وکٹ کھو دیا ہے۔ سلامی افغان بلے حضرت اللہ زازئی کو محمد شامی نے 10 کے اسکور پر بولڈ کر دیا۔ دوسرے سلامی بلے باز گلبدین نائب 4 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
حضرت اللہ کے آؤٹ ہونے کے بعد رحمت شاہ نئے بلے باز کے طور پر کریز پر پہنچے ہیں۔
ساؤتھیمپٹن: افغانستان نے اپنی شاندار گیندبازی کے دم پر آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں دی روز باؤل میدان پر کھیلے جارہے میچ میں ہندوستان کو 50 اووروں میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 224 رونوں پر ہی روک دیا۔ ہندوستان کے کئے کپتان وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔
کیدار جادھو نے 52، لوکیش راہل نے 30، وجے شنکر نے 29 اور مہیندر سنگھ دھونی نے 28 رنوں کا تعاون کیا۔
افغانستان کے لئے گلبدین نائب اور محمد نبی نے دو دو وکٹ جبکہ مجیب الرحمان، آفتاب عالم، راشد خان اور رحمت خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اپنے بین الاقومی کیریر میں 200 مواقع پر دوسرے بلے بازوں کو اسٹمپ آؤٹ کرنے والے ہندوستان کے تجربہ کار بلے باز مہندر سنگھ دھونی ہفتہ کے روز اپنے 345 میچوں کے ون ڈے کیرین میں دوسری مرتبہ اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
دھونی کو ساؤتھیمپٹن میں جاری آئی سی سی عالمی کپ کے مقابلہ میں افغان گیند باز راشد خان کی گیند پر اکرام علی نے اسٹمپ آؤٹ کیا۔ دھونی نے 52 گیندوں میں 28 رن بنائے، اس اننگ میں تین چوکے شامل ہیں۔
کیدار جادھو 8ویں وکٹ کے طور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ان کا وکٹ نے بھی گلبدین نائب نے ہی حاصل کیا۔
محمد شامی ایک رن بنا کر بولڈ ہو گئے، انہیں گلبدین نائب نے آؤٹ کیا۔
49ویں اوور میں ہاردک پانڈیا کے طور پر ٹیم انڈیا کو چھٹا جھٹکا لگا، انہوں نے 7 رن بنائے اور آفتاب احمد کی گیند پر اکرام علی کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔
فی الحال 49.2 اوور ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 222/6 ہے۔ کیدار جادھو 52 جبکہ محمد شامی ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔
ٹیم انڈیا کے سامنے افغانستان کی شاندار گیندبازی جاری ہے۔ راشد خان نے دھونی کے طور پر ہندوستان کو پانچواں جھٹکا دیا، ان کا کیچ اکرام علی نے لپکا۔ دھونی نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 28 رن بنائے۔
کیدار جادھو 32 رن کے اسکور پر کریز پر موجود ہیں جبکہ دھونی کے بعد ہاردک پانڈیا میدان پر پہنچے ہیں۔
فی الحال 45 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 194 رن ہے۔
افغانستان کے گیندبازوں نے ہندوستان کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں کھیلتے ہوئے شاندار گیندبازی کی ہے۔ فی الحال 41 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 177 رن ہے۔ دھونی 23 جبکہ کیدار جادھو 22 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
افغانستان کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے محمد نبی نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
افغان گیندباز محمد نبی نے کپتان وراٹ کوہلی کو 67 کے اسکور پر رحمت شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ کوہلی نے 63 گیندوں میں 67 رن اسکور کئے اور اپنی اننگ کے دوران 5 چوکے لگائے۔ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد کیدار جادھو کریز پر پہنچے ہیں جبکہ دھونی 4 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
فی الحال 32 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 140 رن ہے۔
ہندوستان کو 122 کے مجموعی اسکور پر تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ وجے شنکر 29 رن بنا کر رحمت شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شنکر کے آؤٹ ہونے کے بعد دھونی نئے بلے باز کے طور پر پہنچے ہیں۔ جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نصف سنچری (58) بنا کر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال 26.3 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور ٹیم انڈیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 123 رن ہے۔
افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے لگائے۔
فی الحال 22 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 98/2 ہے۔ دوسرہے بلے باز وجے شنکر 13 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
دو وکٹ گر جانے کے بعد ٹیم انڈیا نے 17 اوور کے بعد 72 رن اسکور کر لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 35 کے جبکہ وجے شنکر 4 کے نجی اسکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ہندوستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روہت شرما (ایک رن) اور کے ایل راہل (30) ہیں۔ افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
بے حد مضبوط ٹیم انڈیا کے سامنے افغانستان کے گیندباز شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ افغان گیند باز محمد نبی نے کے ایل راہل کے طور پر ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ راہل نے 53 گیندوں کا سامنا کر کے محض 30 رنوں کا تعاون کیا۔
فی الحال 15 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 66 رن ہے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد وجے شنکر نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔ جبکہ کپتان وراٹ کوہلی 32 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ٹیم انڈیا کا پہلا وکٹ 7 کے اسکور پر روہت شرما کے طور پر گر جانے کے بعد کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے اننگ کو سنبھالا ہے۔
فی الحال 10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رن ہے۔ راہل اور کوہلی دونوں 20-20 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
مجیب الرحمان نے میچ کے پانچویں اوور میں افغانستان کو اہم کامیابی دلا دی، انہوں نے روہت شرما کو محض ایک رن پر بولڈ آؤٹ کر دیا۔ فی الحان سلامی بلے باز کے ایل راہل 16 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی میدان پر پہنچے ہیں۔
فی الحال 6 اوور کے اختتام پر ہندوستان کا اسکور 18 رن ہے۔
عالمی کپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہندوستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ کے لئے ٹیم انڈیا میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ چوٹل تیز گیندباز بھونیشور کمار کے مقام پر محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ادھر افغانستان نے نور علی زادران اور دولت زادرات کے مقام پر حضرت اللہ زازئی اور آفتاب عالم کو موقع دیا ہے۔ یہ ہندوستان کا پانچواں میچ ہے اور وہ سات پوائنٹ کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ ہندوستان نے تین میچ جیتے ہیں جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔
دوسری طرف، افغان ٹیم کا یہ چھٹا میچ ہے۔ اسے اب تک کھیلے گئے تمام پانچ میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سیمی فائل کی ریس سے باہر ہو چکی ہے۔
ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، کیدار جادھو، وجے شنکر، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، جسپریت بمرا اور محمد شامی۔
افغانستان: رحمت شاہ، حضرت اللہ زازئی، نجیب اللہ زادران، ہشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، اکرام علی (وکٹ کیپر)، گلبدین نائب (کپتان)، راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jun 2019, 3:06 PM IST