
کارڈف: اوپنر جیسن رائے (153) کی بہترین سنچری اور جانی بیرسٹو (51) اور بٹلر (64) کی نصف سنچریوں سے میزبان انگلینڈ نے ہفتے کے روز آئی سی سی عالمی کپ مقابلے میں 50 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 386 رن کا پہاڑ جیسا اسکور بناکر بنگلہ دیش کو 106 رن سے دردناک شکست دی ہے۔
دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر اور بنگلہ دیش ٹیم کے اہم ستون ثاقب الحسن نے 119 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 121 رن بنائے لیکن ہدف اتنا بڑا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم قابل تعریف مقابلہ کرنے کے باوجود اس کا تعاقب نہیں کر سکی اور 48.5 اوور میں 280 رن ہی بنا سکی۔
بنگلہ دیش کو تین میچوں میں دوسری ہار کا سامنا کر نا پڑا جبکہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ نے پاکستان سے گذشتہ مقابلے میں شکست اٹھانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی ہے۔
جیسن رائے کوشاندا پاری کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اسی پر بھاری پڑ گیا۔
کل 39 اووروں کا کھیل ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے 4 وکٹ کے نقصان پر 217 رنز اسکور کر لئے ہیں۔ سلامی بلے باز ثابق الحسن 120 رنز بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں۔
پہلے سومیا سرکار (2) اور اس کے بعد تمیم اقبال (19) کے آؤٹ ہونے کے بعد ثاقب الحسن نے ٹیم کو سنبھالنے کی پوری کوشش کی ہے وہ 85 کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ مشفق الرحیم (36) ان کا پورا ساتھ دے رہے ہیں۔ 26 اوورز کے اختتام کے بعد بنگلہ دیش نے 152 کا اسکور بنا لیا ہے لیکن 387 رنز کا ہدف ابھی تک اس کی پہنچ سے کافی دور نظر آ رہا ہے۔
انگلینڈ کی طرف سے تعین کئے گئے 387 رنوں کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا سومیا سرکار کے طور پر لگ چکا ہے انہوں نے محض 2 رنوں کا تعاون کیا۔ سرکار کے آؤٹ ہونے کے بعد ثاقب الحسن میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز تمیم اقبال 10 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
جیسن رائے کی شاندار سنچری (121 گیندوں میں 153 رنز) اور بیئرسٹو (50 گیندوں میں 51 رنز) اور بٹلر (44 گیندوں میں 64 رنز) کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کے فیصلے کو پوری طرح غلط ثابت کرتے ہوئے رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ بنگلہ دیش کو جیتنے کے لئے 387 رنز بنانے ہوں گے جوکہ تعاقب کرنے کے کے لہٰذ سے ایک مشکل ہدف ہے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے گیند بازی کرتے ہوئے محمد سیف الدین اور مہدی حسن نے 2-2 جبکہ مشرف مرتضیٰ اور مستفیض الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
انگلینڈ کے رنوں کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد آخر کار بنگلہ دیش کے گیندبازوں نے بہتر گیند بازی کی اور یکے بعد دیگرے تین وکٹ حاصل کر لئے۔
انگلینڈ کا چوتھا وکٹ بٹلر (64) کے طور پر گرا انہیں محمد سیف الدین کی گیند پر سومیا سرکار نے لپکا۔ پانچواں وکٹ مورگن جبکہ چھٹا وکٹ بین اسٹوکس کے طور پر گرا، انہیں بالترتیب مہدی حسن اور مستفیض الرحمن نے آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کا اسکور فی الحال 48 اووروں کے اختتام پر 355 رن ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ 42 اوورز کے اختتام کے بعد اس کا اسکور 306/3 پہنچ گیا ہے۔ بٹلر نے 34 گیندوں میں 51 رنز بنا لئے ہیں جبکہ مورگن 21 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
جیسن رائے بالآخر مہدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ مہدی کے اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے پہلی تین گندوں پر تین چھکے لگائے اور اپنا اسکور 153 تک پہنچایا۔
جیسن کے آؤٹ ہونے کے بعد ای مورگن میدان پر پہنچے ہیں جبکہ بٹلر 7 رنز کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے گیندبازوں مشرف مرتضیٰ، محمد سیف الدین اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
بنگلہ دیش کو انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے دوسری کامیابی جو روٹ کے بطور حاصل ہوئی، انہیں 21 کے اسکور پر محمد سیف الدین نے بولڈ آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کا اسکور فی الحال 33 اوورز کے اختتام کے بعد 215 رنز ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ روٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد جوس بٹلر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز جیسن رائے 134 کھیل رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کی طرف سے سلامی بلے باز کے طور پر میدان پر اترے جیسن رائے نے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے، انہوں نے 93 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگ کے دوران 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ میدان پر موجود دوسرے بلے باز جے روٹ 18 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کا اسکور فی الحال 28 اوورز کے اختتام کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 174 ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم کو 128 کے اسکور پر پہلا جھٹکا جانی بیئرسٹو کے طور پر لگا، انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کر کے 51 رن اسکور کئے۔ بیئریسٹو کو مشرف مرتضی کی گیند پر مہدی حسن نے کیچ کیا، اپنی اننگ کے دوران بیئریسٹو نے 9 چوکے لگائے۔ بیئریسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد جے روٹ میدان پر پہنچے ہیں۔ جیسن روٹ 82 گیندوں میں 88 رنز اسکور کر کے کریز پر موجود ہیں۔
فی الحال 23 اوورز پھینکے جانے کے بعد انگلینڈ نے 146/1 رنز اسکور کئے ہیں۔
انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کا اسکور 15 اوور میں 100 کے پار پہنچا دیا ہے۔ جیسن رائے 54 گیندوں میں 64 رنز (9 چوکے، ایک چھکا) اسکور کر چکے ہیں جبکہ بیئریسٹو نے 40 گیندوں میں 40 رنز (5 چوکے) بنائے ہیں۔
بنگالہ دیش کا کوئی بھی گیند باز ابھی تک وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے تیزی سے رن بنائے ہیں۔ سلامی بلے بازی جیسن رائے نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں جبکہ دوسرے سلامی بلے باز بیئرسٹو کا اسکور بھی 30 کے پار ہو چکا ہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے 14 اوور پھینکے جا چکے ہیں اور انگلینڈ کا اسکور فی الحال 95/0 ہے۔
آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں آج میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انگلینڈ نے 5 اووروں میں 15/0 رنز اسکور کئے ہیں۔ جیسن رائے (12) اور جانی بیئریسٹو (3) کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ ہر فن مولا کھلاڑی معین علی کے مقام پر لیام پلنکیٹ کو موقع دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
آئی سی سی عالمی کپ کی میزبان اور خطاب کی مضبوط دعویدار انگلینڈاور ٹورنامنٹ میں بڑے الٹ پھیر کے ساتھ شروعات کرنے کے بعد بنگلہ دیش دونوں اپنے اپنے مقابلے میں شکست کھا چکی ہیں اور سنیچر کو وہ آمنے سامنے ہوں گی جہاں دونوں کا مقصد واپسی کرتے ہوئے اپنی لے میں آنا ہوگا۔
انگلینڈ کو اپنی چیلنجنگ پچوں کا ماہر سمجھا جارہا ہے اور ٹورنامنٹ میں بھی وہ مضبوط دعویدار کے طورپر اتری ہے،لیکن عالمی کپ سے پہلے مسلسلن اپنے گیارہ یک روزہ مقابلے میں شکست کھا چکی پاکستان جیسی کمزور ٹیم سے گزشتہ میچ میں 14رن سے شکست کھانے کے بعد اس کی دعویداری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے عالمی کپ کی تاریخ میں اپنے پہلے خطاب کے لئے جہدوجہد کررہی انگلش ٹیم پر آگے ٹورنامنٹ میں اپنی لے قائم رکھنے کے لئے ہر قیمت پر جیت درج کرنے کا دباورہے گا۔
دوسری طرف جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو گزشتہ میچ میں 21رن سے شکست یکر سب کو حیرت میں ڈال چکی بنگلہ دیشی ٹیم کو بھی پچھلے میچ میں سخت جدوجہد کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ سے دو وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی تھی اور اسے بھی اپنی مہم آگے کامیابی کے ساتھ بڑھانے کے لئے جیت کی ضرورت ہوگی۔
اگر وہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے لئے آگے کے امکانات کھل جائیں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو اپنی غلطیوں میں اصلاح کرنے کے ساتھ بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان پر اترنا ہوگا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jun 2019, 3:24 PM IST