کرکٹ

رینا کی واپسی نقصان نہیں، دھونی کھیلیں تیسرے نمبر پر: گوتم گمبھیر

آئی پی ایل کے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک سریش رینا ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے دبئی سے بغیر آئی پی ایل کھیلے وطن واپس آ گئے ہیں ۔

تصویر بی سی سی آئی بشکریہ کرکٹ کنٹری
تصویر بی سی سی آئی بشکریہ کرکٹ کنٹری 

سابق ہندوستانی اوپنر اور دو بار جیتنے والی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق کپتان گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ چنئی سپر کنگ کے اسٹار بلے باز سریش رینا کی اچانک واپسی ٹیم کے لئے کوئی بڑا نقصان نہیں ہے اور اب ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہئے۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST

گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس شو’ کرکٹ کنکٹڈ‘ کو بتایا کہ اس طرح آئی پی ایل سے رینا کی واپسی ایک نقصان ہے لیکن چنئی ٹیم میں اچھے کھلاڑیوں کی تعداد کو دیکھ کر مجھے نہیں لگتا کہ یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ٹورنامنٹ میں دو ٹیمیں چنئی اور ممبئی انڈینز میں گہرائی سب سے زیادہ ہے۔ یقینا رینا آئی پی ایل کے سب سے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک ہیں چاہے وہ چنئی یا گجرات ٹیم کے لئے کھیلیں لیکن چنئی کی ٹیم میں اتنی گہرائی ہے کہ اس آئی پی ایل سے رینا کے باہر ہونے کی وجہ سے تین بار کی فاتح ٹیم کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئی پی ایل کے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک رینا ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ اس بار کورونا کی وجہ سے 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST

گمبھیر نے کہا کہ اگر یہ صورتحال دوسری فرنچائزز کی ہوتی تو یہ ایک بہت بڑا نقصان ہوتا لیکن چنئی اور ممبئی جیسی ٹیموں کے لئے نہیں ، جن کی بہت گہرائی ہے۔ ٹیم میں ہندوستانی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے اس لئے یہ اتنا بڑا نقصان نہیں ہے جتنا سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رینا کی واپسی کے بعد کپتان دھونی کو اب تیسرے نمبر پر آنا چاہئے کیونکہ ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں تجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہوگی۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST

سابق اوپنر گمبھیر نے کہا کہ ایم ایس دھونی کے لئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا ایک اچھا موقع ہے۔ وہ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے کرکٹ سے باہر ہیں اس لئے ٹاپ آرڈر میں آنے سے انہیں زیادہ گیندیں کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے وہ ٹیم کے لئے اینکر کا کردار ادا کرسکیں گے جو وہ پچھلے کچھ سالوں سے ہندستان کے لئے کررہے ہیں ۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST

گمبھیر نے کہا کہ اگر دھونی تیسرے نمبر پر آتے ہیں تو ان کے بعد کیدار جادھاو ، ڈوین براوو اور سیم کیرن کا بیٹنگ آرڈر ہوسکتا ہے جو اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST

انہوں نے کہا کہ دھونی کے لئے یہ ایک اچھا موقع ہے جس کا وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اب ٹیم میں سریش رینا نہیں ہیں اس لئے ٹیم کو تیسرے نمبر پر ایک تجربہ کار بیٹسمین کی ضرورت ہوگی اور اس کے لئے دھونی سے بہتر کون ہوسکتا ہے۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST

گمبھیر نے اس بار آئی پی ایل میں آنے والے تمام کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا سے متعلق تمام پروٹوکول پر عمل کریں جو ٹورنامنٹ کی کامیاب نظم اور ان کی ٹیم کی فتح کے لئے بہت ضروری ہے۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Sep 2020, 7:40 AM IST