کرکٹ

دہلی میں طے پروگرام پر ہو گا پہلی ٹی-20: گنگولی

بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا ہندستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹوئنٹی 20 میچ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کے ارون جیٹلی (فیروز شاہ کوٹلہ) اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا ہندستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹوئنٹی 20 میچ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیا جائے گا۔

Published: undefined

دہلی میں دیوالی کے بعد سے ہی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے آسمان پر ہلکا اندھیرا چھا گیا ہے اور لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔ وہیں دہلی میں آنکھوں کی جلن کی شکایت بھی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بھی لوگوں کو احتیاط برتنے کے لیے کہا ہے۔

Published: undefined

اگرچہ موجودہ آلودگی کی صورت حال کے باوجود بی سی سی آئی نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین نومبر کو سیریز کا پہلا میچ کرانے کی تصدیق کی ہے۔ گنگولی نے کہا کہ یقینی طور پر پہلا ٹوئنٹی 20 طے پروگرام کے مطابق ہو گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اسی موسم میں ہندستان اور سری لنکا کے درمیان دہلی میں ہوا میچ آلودگی کی وجہ سے بحث میں رہا تھا جب سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑی میدان پر ماسك پہن کر کھیلنے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ اس بار بھی دارالحکومت میں اسموگ کی حالت تقریبا ویسی ہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اس میچ کو کہیں اور کرانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined