کرکٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے توڑا ہندوستان کا فاتحانہ سلسلہ، سپر 8 میں 76 رن سے دی شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے 188 رن کا ہدف دے کر ہندوستان کو 111 رن پر سمیٹ دیا۔ ڈیوڈ ملر کی 63 رن کی جارحانہ اننگز میچ کا رخ بدلنے میں فیصلہ کن ثابت ہوئی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے جیت کے سفر کو روک دیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو 76 رن کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ مرحلے میں مسلسل چار فتوحات کے بعد یہ ہندوستان کی پہلی ناکامی رہی۔

Published: undefined

188 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی آغاز مایوس کن رہا۔ ایشان کشن کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ تلک ورما ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابھیشیک شرما 12 گیندوں پر 15 رن بنانے کے بعد مارکو یانسن کا شکار بنے۔ کپتان سوریہ کمار یادو بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 18 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ واشنگٹن سندر نے 11 رن بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا 17 گیندوں پر 18 رن بنا کر چلتے بنے۔

Published: undefined

رنکو سنگھ بغیر کھاتہ کھولے کیشو مہاراج کی گیند پر ٹرسٹن اسٹبس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ارشدیپ سنگھ ایک رن بنا سکے اور جسپریت بمراہ بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ پوری ہندوستانی ٹیم صرف 111 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ شیوم دوبے نے 37 گیندوں پر 42 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت ضرور کی مگر وہ بھی ٹیم کو بڑی شکست سے نہ بچا سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے 3 اعشاریہ 5 اوور میں 22 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیے جبکہ کیشو مہاراج نے 24 رن کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی۔ کوئنٹن ڈی کاک صرف 6 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان ایڈن مارکرم 4 رن بنا کر ارشدیپ سنگھ کا شکار بنے جبکہ ریان رکلٹن 7 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ 20 رن پر تین وکٹ گرنے کے بعد ڈیوالڈ بریوس اور ڈیوڈ ملر نے ذمہ داری سنبھالی۔

دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 97 رن کی اہم شراکت قائم کی۔ بریوس نے 29 گیندوں پر 45 رن بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر 63 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 24 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رن بنا کر ٹیم کو 20 اوور میں 187 رن تک پہنچایا۔

Published: undefined

ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار اوور میں صرف 15 رن دے کر تین وکٹ لیے جبکہ ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 35 گیندوں پر 63 رن بنانے والے ڈیوڈ ملر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ فتح جنوبی افریقہ کے اعتماد میں اضافہ کرے گی جبکہ ہندوستان کو اگلے مقابلوں میں واپسی کے لیے اپنی حکمت عملی پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined