کرکٹ

ٹی 20 عالمی کپ : آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرانگلینڈ سرفہرست

اوپنر جوس بٹلر نے 32 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 12ویں اوور میں لگاتار تیسری فتح دلائی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

گزشتہ رنر اپ انگلینڈ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے گروپ I کے میچ میں اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کو 20 اوور میں 125 پر سمیٹنے کے بعد اس ہدف کو محض 11.4 اوور میں دو وکٹ پر 126 رن پر بناکر آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Published: undefined

اوپنر جوس بٹلر نے 32 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 12ویں اوور میں لگاتار تیسری فتح دلائی اور سیمی فائنل میں رسائی کو تقریباً یقینی بنا دیا۔آسٹریلیا کو تین میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد آسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ بھی مائنس پر آگیا ہے۔آسٹریلیا اب جنوبی افریقہ کے بعد ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل آسٹریلیا نے مشترکہ طور پر اپنا دوسرا سب سے کم اسکور بنایا ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی اننگز شروعات میں ہی ڈھ گئی اور اس نے 21 رنز پر اپنی چار وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان ایرون فنچ نے تنہا جدوجہد کرتے ہوئے 49 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور 19ویں اوور کی پہلی گیند پر کرس جارڈن کا شکار بنے۔

Published: undefined

فنچ نے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 30 رنز جوڑے۔ اس کے بعد انہوں نے ایشٹن ایگر کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے۔ ویڈ نے 18 گیندوں پر 18 رن میں دو چوکے لگائے جبکہ ایگر نے 20 گیندوں پر 2 چھکے لگائے۔

Published: undefined

پیٹ کمنز نے لگاتار دو چھکے لگا کر صرف تین گیندوں میں 12 رنز بنائے۔ مچل اسٹارک نے چھ گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے اور اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 17 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی بنے جبکہ کرس ووکس نے 23 رنز کے عوض دو اور ٹائیمل ملز نے 45 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے طوفانی آغاز کیا اور اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ پاور پلے اسکور کیا۔ بٹلر اور جیسن رائے نے2۔6 اوورز میں 66 رنز کی اوپننگ شراکت کی۔

Published: undefined

رائے نے 20 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔ ڈیوڈ ملان آٹھ گیندوں پر آٹھ رنز بنانے کے بعد ٹیم کے اسکور 97 پر دوسرے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ جونی بیئرسٹو نے دو چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر ناقابل شکست 16 رنز بنائے اور میچ 12ویں اوور میں ختم کر دیا۔ بٹلر اور بیرسٹو نے شاندار چھکے لگائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined