کرکٹ

دہلی کی ’زہریلی ہوا‘ نے بی سی سی آئی کو جھکنے کے لیے کیا مجبور، ہندوستان-سری لنکا میچ وشاکھاپٹنم منتقل

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان وَنڈے اور ٹی-20 سیریز کے لیے شیڈول تو جاری کر دیا گیا ہے، لیکن فی الحال دونوں ہی فارمیٹ کی سیریز کے لیے بی سی سی آئی کی طرف سے ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں فضائی آلودگی کی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں فضائی آلودگی کی فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

بی سی سی آئی کو دہلی کی زہریلی اور آلودگی بھری ہوا کے آگے جھکنے کو مجبور ہونا پڑا ہے۔ دسمبر میں سری لنکا ٹیم وہائٹ بال (وَنڈے اور ٹی-20) سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے والی ہے، اس کی ابتدا 13 دسمبر کو وَنڈے سیریز کے ساتھ ہوگی۔ پہلا وَنڈے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، لیکن اب اسے وشاکھاپٹنم منتقل کر دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر اس تبدیلی کے بارے میں باضابطہ جانکاری شیئر کی۔ کچھ دن قبل ہی دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن نے بی سی سی سے میچ کی جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جاری بیان میں بھی اس گزارش کا ذکر کیا گیا ہے۔ دہلی کرکٹ بورڈ نے دہلی کے خراب موسم (آلودگی) اور اسٹیڈیم میں چل رہے تعمیرات سے متعلق کام کو پیش نظر رکھتے ہوئے میچ دہلی سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی گزارش کی تھی۔

بی سی سی آئی کے ذریعہ جاری پریس بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’دہلی اور ضلع کرکٹ ایسو سی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کی گزارش پر وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔ ایسا موسم کی ممکنہ رخنات اور اسٹیڈیم میں مجوزہ تعمیراتی کاموں کو توجہ میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔‘‘ بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’اب یہ میچ 13 دسمبر 2026 کو وشاکھاپٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔‘‘ بی سی سی آئی نے ہندوستان-سری لنکا کے درمیان وہائٹ بال سیریز کا شیڈیول بھی جاری کیا ہے، جو اس طرح ہے:

  • پہلا وَنڈے (وشاکھاپٹنم) – 13 دسمبر 2026، اتوار، دوپہر 2.00 بجے

  • دوسرا وَنڈے (بنگلورو) – 16 دسمبر 2026، بدھ، دوپہر 2.00 بجے

  • تیسرا وَنڈے (احمد آباد) – 19 دسمبر 2026، ہفتہ، دوپہر 2.00 بجے

  • پہلا ٹی-20 (راجکوٹ) – 22 دسمبر 2026، منگل، شام 7.00 بجے

  • دوسرا ٹی-20 (کٹک) – 24 دسمبر 2026، جمعرات، 7.00 بجے

  • تیسرا ٹی-20 (پونے) – 27 دسمبر 2026، اتوار، شام 7.00 بجے

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان وَنڈے اور ٹی-20 سیریز کے لیے شیڈول تو جاری کر دیا گیا ہے، لیکن فی الحال دونوں ہی فارمیٹ کی سیریز کے لیے بی سی سی آئی کی طرف سے ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری وَنڈے سیریز کے درمیان ہی سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔