کرکٹ

بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کے لیے خزانہ کھولا، چمپئن ٹیم کو 58 کروڑ روپے کا انعام

بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کو 58 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے، جو کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو ملے گا۔ بورڈ نے رقم کی تقسیم کی تفصیل نہیں بتائی

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کا فاتح / Getty Images</p></div>

ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کا فاتح / Getty Images

 
RYAN LIM

چمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم انڈیا کے لیے بی سی سی آئی نے اپنا خزانہ کھول دیا ہے۔ بی سی سی آئی نے چمپئن ٹیم انڈیا کو 58 کروڑ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعامی رقم کھلاڑیوں، کوچنگ اور معاون اسٹاف اور اجیت اگرکر کی صدارت والی سلیکشن کمیٹی کو ملے گی۔ حالانکہ بورڈ نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا ہے کہ کسے کتنی انعامی رقم دی جائے گی۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے صدر روجر بنّی نے ایک بیان میں کہا کہ لگاتار دو آئی سی سی ٹرافی جیتنا خاص ہے۔ یہ انعام عالمی سطح پر ٹیم انڈیا کے بہترین مظاہرہ کے لیے ہے۔ وہیں چمپئنز ٹرافی جیتنے پربھی ٹیم انڈیا کو آئی سی سی کی طرف سے 20 کروڑ روپے کا انعام دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے چمپئنز ٹرافی میں شاندار مظاہرہ کیا تھا۔ ٹیم نے فائنل تک پہنچنے کے لیے لگاتار چار میچ جیتے تھے اور پھر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر خطاب پر قبضہ کر لیا تھا۔

Published: undefined

ٹیم انڈیا نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی اپنی مہم کی شاندار شروعات کی تھی۔ اس کے بعد ٹیم نے لیگ مرحلے میں سب سے ہائی پروفائل مقابلے میں میزبان پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے اپنی راہیں ہموار کرلیں۔ اس میچ میں بھی ہندوستانی ٹیم کو 6 وکٹ سے جیت ملی۔ میچ میں کوہلی نے شاندار سنچری بنائی تھی۔ اس کے بعد لیگ مرحلے کے آخری میچ میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 44 رنوں سے شکست دے کر شاہانہ طور پر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

Published: undefined

ٹیم انڈیا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے مقام پر رہی۔ ایسے میں سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ گروپ بی میں دوسرے نمبر کی ٹیم آسٹریلیا سے ہوا۔ اس میچ میں بھی کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت ٹیم نے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ پھر سب سے اہم فائنل میں ٹیم انڈیا نے دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے کر خطاب پر قبضہ کرلیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined