کرکٹ

تیسرا اور آخری ٹی-20: آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں فیصلہ کن مقابلہ آج، ہندوستانی گیند بازوں کے رنگ میں لوٹنے کا انتظار

ہندوستانی ٹیم آج یعنی اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ کھیلتے ہوئے یجویندر چہل، ہرشل پٹیل اور بھونیشور کمار سے اپنے پرانے رنگ میں واپس آنے کی امید کرے گی

تصویر ٹوئٹر / بی سی سی آئی
تصویر ٹوئٹر / بی سی سی آئی 

حیدرآباد: ہندوستانی ٹیم آج یعنی اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ کھیلتے ہوئے یجویندر چہل، ہرشل پٹیل اور بھونیشور کمار سے اپنے پرانے رنگ میں واپس آنے کی امید کرے گی۔

تین میچوں کی سیریز میں آتے ہوئے ہندوستان کے سامنے گیند بازی اور مڈل آرڈر سے جڑے سوالات تھے۔ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پٹیل نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دھماکہ خیز بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کو 208 رن تک پہنچایا لیکن گیند باز اس بڑے ہدف کا دفاع نہ کر سکے۔ بارش سے متاثرہ ناگپور ٹی 20 کے لیے بھونیشور کو ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا، حالانکہ ہرشل اور چہل کی فارم کے ساتھ مسائل واضح طور پر نظر آئے۔

Published: undefined

ٹی 20 ورلڈ کپ سے محض چار میچ دور، ہندوستان حیدرآباد میں ہرشل اور چہل کے فارم میں واپس آنے کا بے صبری سے انتظار کرے گا۔ ڈیتھ اوور بالنگ اسپیشلسٹ ہرشل چوٹ سے ابھر کر واپس آنے کے بعد اپنی فارم تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے دو میچوں میں چھ اوور ڈال کر 81 رن دیے ہیں اور وہ اس سیریز کے سب سے مہنگے بالر ہیں۔

Published: undefined

جسپریت بمراہ نے انجری سے واپس آکر ایرون فنچ کا وکٹ حاصل کیا جس سے ہندوستان کی پریشانیاں کچھ کم ہو ئی ہوں گی۔ اگر بھونیشور تیسرا ٹی۔ 20 کھیلتے ہیں تو ان سے توقع کی جائے گی کہ وہ بمراہ کے ساتھ مل کر ایشیا کپ سے آنے والے ڈیتھ اوور میں ان کی خراب کارکردگی کو پوری طرح روکیں۔

اکشر پٹیل نے اب تک رویندر جڈیجہ کی کمی کو بھی بخوبی پورا کیا ہے۔ انہوں نے موہالی میں چار اووروں میں 17 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ ناگپور میں انہوں نے دو اووروں میں محض 13 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔

Published: undefined

روہت شرما، لوکیش راہل، وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن تسلسل کے ساتھ بڑے رن بنانے میں ناکام رہے۔ لیگ اسپن بالنگ خاص طور پر چار بلے بازوں کے لیے مشکلات کھڑی کرتی آئی ہے۔ ایڈم زمپا نے اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے میچ میں راہل، وراٹ اور سوریہ کمار کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کو بھی ان کی بالنگ سے متعلق تشویشات پریشان کر رہی ہوں گی۔ نیتھن ایلس کی غیر موجودگی میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ڈینیئل سیمس نے 11 سے زائد کے رن ریٹ سے رن لوٹائے۔

Published: undefined

میتھیو ویڈ اچھی فارم میں ہیں اور دو میچوں میں 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 88 رن بنا چکے ہیں۔ اگر گلین میکسویل اور ٹم ڈیوڈ کو رفتار حاصل کرلیں تو آسٹریلیا مڈل آرڈر میں ہندوستانی گیند بازوں کو ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیمیں: آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، ڈینیئل سیمس، اسٹیو اسمتھ، میتھیو ویڈ، ایڈم زمپا۔

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (وی سی)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، رشبھ پنت، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، روی چندرن اشون، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، دیپک چاہر، جسپریت بمراہ، امیش یادو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو