صنعت و حرفت

محض 995 روپے میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ حاصل کرنے کا موقع

اندون ملک فضائی راستوں پر سب سے کم 995 روپے کرایہ ڈبروگڑھ اور باگڈوگرہ کے درمیان ہے۔ بین الاقوامی مقامات میں سب سے کم کرایہ 14555 روپے دہلی سے بینکاک اور ممبئی سے کولمبو روٹ پر ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی مشترکہ فضائی کمپنی وستارا نے آپریشن کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر 48 گھنٹے کی سیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کرایہ 995 روپے سے شروع ہے۔

Published: undefined

ایئر لائن نے بتایا کہ اس سیل کے تحت ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہو چکی ہے جو جمعہ آدھی رات تک جاری رہے گی۔ اس میں 25 جنوری سے 30 ستمبر تک کے سفر کے ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔ اندروں ملک فضائی راستوں پر تمام ٹیکس اور چارج سمیت اکنامی کلاس کا کرایہ 995 روپے ، پریمیم اکنامی کلاس کرایہ 1995 روپے اور بزنس کلاس کا کرایہ 5555 روپے سے شروع ہے۔

Published: undefined

ین الاقوامی فضائی راستوں پر اکنامی کلاس کا کرایہ 14،55 روپے، پریمیم اکنامی کا19995 روپے اور بزنس کا 35555 روپے سے شروع ہے۔ اندون ملک فضائی راستوں پر سب سے کم 995 روپے کرایہ ڈبروگڑھ اور باگڈوگرہ کے درمیان ہے۔ بین الاقوامی مقامات میں سب سے کم کرایہ 14555 روپے دہلی سے بینکاک اور ممبئی سے کولمبو روٹ پر ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined