عوام کو بجٹ سے کیا امیدیں؟
روزگار کے زیادہ مواقع پیداکرنے کے لئے نئی پالیسی بنائی جائے۔
تصویر سوشل میڈیا
ٹیکس
- انکم ٹیکس پر ملنے والی چھوٹ 2.5 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کی جائے۔
- انکم ٹیکس کے زمروں میں چھوٹ کو بڑھایا جائے ۔
- جہاں 10 فیصد ٹیکس لگتا ہے اسے 5 سے 7 فیصد کر دیا جائے۔
گھر
- ہوم لون پر ملنے والی چھوٹ کو بڑھایا جائے۔
- اسٹامپ ڈیوٹی میں راحت دی جائے۔
- ریئل اسٹیٹ کو جی ایس ٹی میں شامل کیا جائے۔
روزگار
- روزگار کے زیادہ مواقع پیداکرنے کے لئے نئی پالیسی بنائی جائے۔
- نیا کاروبار شروع کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
پٹرول -ڈیزل
- پٹرول -ڈیزل پر لگنے والی ایکسائز ڈیوٹی کو کم کیا جائے تاکہ قیمتیں کم ہو سکیں۔
- پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے اقدام کئے جائیں۔
بچت
- سرمایہ کاری(سیکشن 80 سی کے تحت ) میں ملنے والی چھوٹ کو 2 لاکھ سے زیادہ کیا جائے۔
- اس اسکیم میں موجودہ اسکیم کے علاوہ لو رسک بانڈ اسکیمز کو بھی شامل کیا جائے۔
کار
- کاروں پر لگنے والے جی ایس ٹی ریٹ کو کم کیا جائے۔
- الیکٹرک کاروں کو فروغ دیا جائے۔
ریلوے
- ریل کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے جدید تکنیک کا استعمال کیا جائے۔
- ریل ٹکٹ کی بکنگ کو سستہ کیا جائے۔
- آن لائن بکنگ پر رعایت فراہم کی جائے۔
صحت
- کمپنیوں کی طرف سے دئیے جانے والے میڈیکل الاؤنس پر چھوٹ بڑھائی جائے۔
- نجی اسپتالوں کو جواب دہ بنایا جائے ۔
- صحت کے خرچ کو کم کرنے کے لئے قدم اٹھائے جائیں۔
سینئر سٹیزن
- بزرگ شہریوں کےلئے پنشن پلان کو آسان بنایا جائے۔
- این پی ایس پر ملنے والی ٹیکس چھوٹ کا دائرہ بڑھایا جائے۔
- سینئر سٹیزنوں کے لئے انکم ٹیکس کی حد کو بڑھایا جائے۔
تعلیم
- ایجوکیشن لون کی شرح سود پر ملنے والی چھوٹ کو موجودہ 8 سال سے بڑھانے کی ضرورت۔
- ملک میں تعلیمی شعبہ کی حالات کو سدھارنے کے لئے بجٹ میں اضافہ۔
- سرو شکشا جیسے منصوبوں کو رفتار دی جائے۔
زراعت
- کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنے کے لئے کم سے کم سپورٹ پرائس دیا جائے۔
- زراعت میں استعمال ہونے والی جراثیم کش دوائیں سمیت دیگر چیزوں کو سستہ کیا جائے۔
کیش لیس لین دین
- کارڈ سے ادائیگی پر 2000 تک کے لین دین پر چھوٹ دی جاتی ہے اس حد کو بڑھایا جائے۔
- ریلوے میں ٹکٹ بک کرنے کے دوران ایم ڈی آر چارج سے چھوٹ دی جائے۔
بیمہ
- ہیلتھ اور انشورنس کو لازمی کیا جائے اور پریمیم ٹیکس پر چھوٹ دی جائے۔
- انشورنس کے تئیں لوگوں میں رجحان بڑھانے کے لئے بجٹ میں اعلان کیا جائے۔
بجلی
- بجلی سستی کی جائے تاکہ بجلی پر ہونے والے خرچ کو کم کیا جا سکے۔
جی ایس ٹی
- جی ایس ٹی سلیب کو کم کیا جائے۔
- جی ایس ٹی کو چھوٹے تاجروں کے لئے آسان بنانے کے لئے اقدام اٹھائے جائیں۔
- بینکوں کی حفاظت کے لئے انتظامات کئے جائیں۔
- بجٹ میں رقم کی حفاظت کے لئے کوئی اعلان کیا جائے تاکہ لوگ بینک میں رکھے پیسے کے تعلق سے پرسکون رہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔