صنعت و حرفت

پٹرول 35 ویں روز 20 پیسے سستا، ڈیزل میں بھی 20 پیسے کی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد اتوار کو 35 ویں دن پٹرول 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی ایک دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی 

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد اتوار کو 35 ویں دن پٹرول 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی ایک دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔

Published: undefined

بدھ کو چار ماہ کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ، اس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو بھی ڈیزل سستا ہواتھا ۔ ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 20 پیسے سستا ہو کر 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے سستا ہو کر 89.07 روپے فی لیٹر پر رہا۔

Published: undefined

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کا سب سے بڑا صارف امریکہ میں خام تیل کی مانگ اس طرح سے نہیں بڑھ رہی ہے، جیسی امید تھی۔ فیڈرل ریزرو نے کووڈ -19 کے لئے دیے جا رہے پیکج کو ختم کرنے کےاشارہ کے بعد جمعہ کو تجارت کے اختتام پر برینٹ کروڈ 1.37 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 65.18 ڈالر فی بیرل پر امریکی کروڈ بھی 1.27 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 62.32 ڈالر پربند ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

Published: undefined

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر ————— پٹرول ————— ڈیزل

دہلی ————— 101.64 ————— 89.07

ممبئی ————— 107.66 ————— 96.64

چنئی ————— 99.32 ————— 93.66

کولکاتا ————— 101.93 ————— 92.13

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined