صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کے دام 19 ویں دن بھی مستحکم

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی جانب سے پیداوار میں تبدیلی کے اشارے ملنے کے بعد کل کاروبار کے دوران خام تیل ایک فیصد تک بڑھ گیا۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کل ایک فیصد کی تیزی آنے کے باوجود آج مسلسل 19 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سرکاری تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل انیسویں دن بھی مستحکم رکھیں۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔

Published: undefined

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی جانب سے پیداوار میں تبدیلی کے اشارے ملنے کے بعد کل کاروبار کے دوران خام تیل ایک فیصد تک بڑھ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بریٹ کروڈ 0.81 ڈالر اضافے کے ساتھ 79.70 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.65 ڈالر اضافے کے ساتھ 76.75 ڈالر فی بیرل پر رہا تھا۔

Published: undefined

منگل کو 19 ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام———پٹرول (روپے/لیٹر) ——— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی -——————103.97-——————86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ -——————104.67——————-89.79

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined