نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز دو دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ، جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں اس کی قیمت 105 روپے ، چنئی میں 100 اور دہلی و کولکاتا میں 99 روپے فی لیٹر عبور کر گئی ہے۔ ڈیزل مسلسل تیسرے روز بھی پرانی قیمتوں میں برقرار رہا۔
Published: undefined
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول آج 40 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.16 روپے کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈیزل 89.18 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہواتھا۔ مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے کے اضافہ سے ریکارڈ بلند ترین 105.24 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
Published: undefined
چنئی میں بھی پٹرول سو روپے کو عبور کرگیا وہاں اس کی قیمت 33 پیسے اضافے سے 100.13 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر پر رہا۔ کولکاتا میں پٹرول 40 پیسے مہنگا ہوا اور یہ فی لیٹر 99.04 روپے تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر پربرقرارہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
Published: undefined
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں۔
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 99.16 —————— 89.18
ممبئی ————— 105.24 —————— 96.72
چنئی —————- 100.13 -—————- 93.72
کولکاتا ———— 99.04 —————— 92.03
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined