صنعت و حرفت

پالیسی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی گورنر

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی نرخوں کو جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی 

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی نرخوں کو جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کی زیرصدارت مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے کی آج اختتام پذیر ہوئی تین روزہ میٹنگ پالیسی کے سبھی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Published: undefined

ریپو ریٹ کو چار فیصد، ریورس ریپو ریٹ کو 35.35 فیصد ، مارجنل اسٹینڈنگ فیسی لٹی کی شرح 4.25 فیصد اور بینک کی شرح کو 4.25 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔ کیش ریزرو تناسب 4 فیصد اور ایس ایل آر 18 فیصد پر برقرار رہے گا۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد داس نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ معیشت آہستہ آہستہ پٹری پر آرہی ہے۔ بیرون ملک سے بھی مانگ آرہی ہے۔

نیز محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول کےمانسون کی پیشگوئی جاری کی ہے۔ آنے والے دنوں میں کووڈ ۔19 ٹیکہ کاری کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی۔ ان تمام عوامل سے معیشت کو تقویت ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز