
سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ / آئی اے این ایس
بازار کھلتے ہی سب سے بڑا سوال رہتا ہے کہ’سونا چاندی سستا ہوا یا مہنگا؟‘ ۔آج پیر کو جب 3 دن کے طویل ویک اینڈ کے بعد گھریلو کموڈیٹی بازار کھلا تو ایم سی ایکس پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ صبح 9:05 بجے کے قریب ایم سی ایکس پر جون کی ڈیلیوری والا سونا 0.91 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1,48,309 روپئے فی10 گرام پر کاروبار کر رہا تھا۔ مئی ڈیلیوری والی چاندی 1.18 فیصد گراوٹ کے ساتھ 2,29,750 روپئے فی کلو گرام پر کاروبار کر رہی تھی۔ طویل ویک اینڈ سے قبل سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ جمعرات (2 اپریل) کو ایم سی ایکس پر چاندی 4.9 فیصد سے زیادہ گر کر 2,27,694 روپئے فی کلوگرام پر بند ہوئی۔
Published: undefined
ملک کے اہم شہروں میں 24 قیراط یعنی خالص سونے کی قیمتیں 1 لاکھ پچاس ہزار روپئے کے اعدادو شمار کو عبور کرگئی ہیں۔ سونا بھی دہلی میں اس کی قیمت150,600 روپئے ہے جبکہ ممبئی میں یہ 150,550 روپئے پر برقرار ہے۔ کاور چنئی میں قیمتیں قدرے زیادہ ہیں جو بالترتیب 150,610 روپئے اور 150,660 روپئے کی سطح پر ہیں۔ جے پور اور لکھنؤ میں بھی قیمتیں 150,000 روپے فی 10 گرام سے اوپر رہیں۔
Published: undefined
زیورات کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہو نے والے 22 قیراط سونے کی بات کریں تو دہلی میں اس کی قیمت 138,050 روپے اور کولکاتہ میں 138,060 روپے ہے۔ ممبئی میں یہ 138,000 پرمستحکم ہے اور جے پور اور کانپور جیسے شہروں میں 137,582 روپئے پر ہے۔ دریں اثنا 18 قیراط سونے کی قیمتیں 112,000 روپئے اور 115,000 کے درمیان ہیں، جس میں دہلی 115,150 اکے ساتھ سرفہرست ہے اور اندور میں یہ112,575 پر فروخت ہورہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر قومی آواز / وپن