صنعت و حرفت

صارفین کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہنے کے باوجود آج لگاتار 35ویں دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 35 ویں دن مستحکم رہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہنے کے باوجود آج لگاتار 35ویں دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 35 ویں دن مستحکم رہیں۔ ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

Published: undefined

آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اچھی شروعات کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 76.29 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 73.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں دیوالی کے موقع پر بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ا ن دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان دونوں ایندھنوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) کو کم کیاگیا تھا۔

Published: undefined

دہلی حکومت نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے دباؤ کے درمیان گزشتہ دنوں پٹرول پر ویٹ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔ ڈیزل پر ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ گزشتہ روز کی سطح پربرقرار ہے۔ دہلی این سی آر اور اتر پردیش و ہریانہ کے ذریعہ ویٹ میں کمی نے پٹرول اور ڈیزل کو دہلی کے مقابلے سستا کردیا تھا، جس کا دارالحکومت میں اس کی فروخت پر بڑا اثر پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے ڈیلرز نے حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ۔

Published: undefined

گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام—— پٹرول (روپے/ لیٹر)——(ڈیزل روپے/ لیٹر)

دہلی ————— 95.41 —————— 86.67

ممبئی-—————109.98—————— 94.14

چنئی —————101.40 —————— 91.43

کولکاتا ————104.67—————— 89.79

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined