بالی ووڈ

معروف اداکار وکرم گوکھلے کی موت کی خبر نکلی افواہ، اہلیہ نے کی تردید، کہا- حالت بدستور تشویشناک

ان کی اہلیہ ورشالی گوکھلے نے کہا کہ وہ کل دوپہر کوما میں چلے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔ وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹر کل صبح فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

وکرم گوکھلے، تصویر آئی اے این ایس
وکرم گوکھلے، تصویر آئی اے این ایس 

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرم گوکھلے کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کی بیٹی نیہا گوکھلے نے بتایا کہ اداکار کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی موت کی خبر محض ایک افواہ ہے۔

Published: undefined

وہیں ان کی اہلیہ ووشالی گوکھلے نے کہا کہ "وہ کل دوپہر کوما میں چلے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔ وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹر کل صبح فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔ سب کچھ اس پر منحصر ہے، آیا وہ بہتر ہو رہے ہیں کیونکہ وہ ابھی کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں‘‘۔

Published: undefined

بتادیں کہ وکرم گوکھلے کو پونے کے پنڈت دینا ناتھ منگیشکر اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مراٹھی اسٹیج سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے گوکھلے نے کئی ہندی اور مراٹھی فلموں سے اپنی پہچان بنائی اور مراٹھی فلم 'انومتی' کے لیے 2013 میں 60 ویں نیشنل ایوارڈز میں بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ وکرم گوکھلے ایک قابل اداکار ہیں اور انہوں نے کئی بالی ووڈ کی فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ہم دل دے چکے صنم، بھول بھولیا، دل سے، دے دنا دن، مشن منگل جیسی کئی فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined