بالی ووڈ

فلم اداکارہ سونم کپور لندن کے کیب ڈرائیور سے خوفزدہ

سونم کپور نے اپنے لندن دورہ کے دوران اوبر کیب کے ساتھ ہوئے تجربہ کو شئیر کیا ہے اور وہ کیب ڈرائیور کے رویہ سے اتنی زیادہ خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کچھ دنوں سے اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ لندن میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس دورہ کی کچھ رومانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ساجھا کی ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے اپنا ایک ایسا تجربہ شئیر کیا ہے جس سے نہ وہ خود خوفزدہ ہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں میں بھی زبردست بے چینی ہے۔

Published: undefined

سونم کپور نے لندن دورے کے دوران اپنے ایک سفر کے دوران ہوئے تجربہ کو شئیر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے اپیل کی ہے کہ ’’مجھے لندن میں اوبر سے سفر کرتے ہوئے ایک بہت خوفزدہ تجربہ ہوا۔ مہربانی کرکے بہت احتیاط برتیں۔ لوکل پبلک ٹرانسپورٹ سب سے بہتر اور محفوظ ہے، میں پوری طرح ہل گئی ہوں۔‘‘

Published: undefined

جب ان کے چاہنے والوں اور ایک خاتون نے یہ سوال کیا کہ ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے انہیں یہ ٹوئٹ کرنا پڑا تو اس پر انہوں نے جواب دیا ’’ڈرائیور ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور میرے اوپر بہت چیخ چلا رہا تھا، میں اس واقعہ سے بہت ڈر گئی ہوں۔‘‘ ان کے چاہنے والوں نے تو ان سے اس واقعہ کی شکایت کرنے کے لئے کہا، ساتھ ہی اوبر کے خلاف خوب لکھا۔ واضح رہے اس سے پہلے برٹش ایئرویز میں بھی سفر کے دوران ان کو کافی خراب تجربہ ہوا تھا جس کو انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا۔ انہوں نے برٹش ایئرویز سے دوبارہ سفر نہ کرنے کی بات کہی تھی جس کے بعد ایئرویز نے معافی مانگی تھی۔ سونم کپور نے حال ہی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھی اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined