بالی ووڈ

’سکندر‘ میں سلمان خان کی ہیروئن کا نام ہوا فائنل، رنبیر کپور کے ساتھ دے چکی ہیں بلاک بسٹر فلم

فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی ہیروئن کا نام اب تک ظاہر نہیں ہوا تھا، کئی نام سرخیوں میں ضرور تھے لیکن اب باضابطہ طور پر ہیروئن کے نام سے پردہ ہٹا دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ فلم میں سلمان خان کے اپوزٹ کام کرنے والی ہیروئن کے نام سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ رواں سال عید کے موقع پر جب سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کو آئندہ سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان ہوا تھا، تبھی سے فلم کی اداکارہ کو لے کر کئی نام سرخیوں میں آئے، لیکن سبھی افواہوں کو کنارہ کرتے ہوئے آج ’ناڈیاڈوالا گرینڈسن‘ نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر فلم کی اداکارہ کا نام ظاہر کر دیا۔

Published: undefined

فلم ’سکندر‘ کے لیے جس اداکارہ کا انتخاب کیا گیا ہے، اس کا تعلق جنوبی ہند سے ہے۔ جنوبی ہند کی اس مشہور اداکارہ نے اب بالی ووڈ میں بھی اپنی پہچان بنا لی ہے۔ انھوں نے امیتابھ بچن سے لے کر رنبیر کپور تک کئی بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور اب وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔ رنبیر کپور کے ساتھ تو انھوں نے رواں سال ہی ایک بلاک بسٹر فلم کی ہے۔

Published: undefined

’سکندر‘ کے فلمسازوں نے 9 مئی کو اس فلم سے متعلق اَپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ رشمکا مندانا فلم میں سلمان خان کے اپوزٹ کام کریں گی۔ جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، سوشل میڈیا پر سلمان خان اور رشمیکا مندانا کا نام ٹرینڈ ہونے لگا۔ دونوں کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے لیے فلم شائقین بے تاب دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

سکندر کے پروڈکشن ہاؤس ’ناڈیاڈوالا گرینڈسن‘ نے آفیشیل ایکس اکاؤنٹ پر فلم کی ٹیم کے ساتھ رشمیکا مندانا کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا گیا ہے ’سکندر میں سلمان کے اپوزٹ شاندار اداکارہ رشمکا مندانا کا استقبال کرتے ہیں۔ عید 2025 میں اسکرین پر دونوں کا جادو دیکھنے کا انتظار کرنا مشکل ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ فلم ’سکندر‘ کی ہدایت کاری جنوبی ہند کے مشہور ہدایت کار اے آر مروگداس کر رہے ہیں، جبکہ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined