بالی ووڈ

سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت ناساز، لیلاوتی اسپتال میں داخل

سلیم خان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی صحت سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا، مداح جلد صحت یابی کی دعائیں کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان اور سلیم خان، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@IIFA</p></div>

سلمان خان اور سلیم خان، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @IIFA

 

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مداح ان کی صحت کے حوالے سے کافی فکر مند ہیں اور جلد از جلد ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے قرار ہے کہ آخر سلیم خان کو کیا ہوا ہے۔ حالانکہ ان کی صحت کے متعلق اب تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ اہل خانہ نے بھی اب تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

سلیم خان کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے پورا خان خاندان اس وقت پریشان ہے۔ والد سلیم خان کی طبیعت کا سنتے ہی سلمان خان دوڑے دوڑے لیلاوتی اسپتال پہنچے۔ اسپتال کے باہر سے سلمان خان کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جن میں ان کے چہرے پر پریشانی اور فکر صاف طور پر نظر آ رہی تھی۔ سلمان خان کے علاوہ الویرا خان بھی اپنے والد سے ملنے اسپتال پہنچیں۔ حالانکہ سلیم خان صرف روٹین چیک اپ کے لیے اسپتال گئے ہیں یا کوئی سنگین بات ہے؟ اب تک اہل خانہ یا اسپتال نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سلیم خان نے بالی ووڈ میں اداکاری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن جاوید اختر سے ملاقات کے بعد وہ رائٹر بن گئے۔ سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی نے اپنے قلم سے کمال کر ڈالا۔ انہوں نے بالی ووڈ کی بہت سی مشہور فلمیں لکھی ہیں، جیسے زنجیر، شولے، ڈان اور یادوں کی بارات وغیرہ۔

Published: undefined

اگر سلیم خان کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو وہ ابھی 90 سال کے ہیں، نومبر 1935 میں اندور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1964 میں سشیلا چرک سے شادی کی تھی، جنہیں بعد میں سلمیٰ خان کا نام دیا گیا۔ اس شادی سے ان کے 4 بچے ہیں 3 بیٹے سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور بیٹی الویرا خان۔ سلیم خان نے بیٹی ارپیتا کو گود لیا تھا، اس طرح وہ 5 بچوں کے والد بنے۔ سلیم خان نے دوسری شادی 1981 میں اداکارہ ہیلن سے کی  تھی۔ سلیم خان خاندان کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور خان خاندان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے بڑے خاندانوں میں ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined