بالی ووڈ

سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، اداکار کا ردعمل – ’جتنی عمر لکھی ہے، اتنی ہی رہے گی‘

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی فلم ’سکندر‘ کی تشہیر کے دوران انہیں مل رہی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر کہا کہ ’جتنی عمر لکھی ہے، اتنی ہی رہے گی۔‘ انہوں نے سکیورٹی کے باعث مشکلات کا بھی اظہار کیا

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان / آئی اے این ایس</p></div>

سلمان خان / آئی اے این ایس

 
IANS

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم سکندر کی تشہیری مہم کے دوران انہیں مسلسل ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر کھل کر بات کی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے سکیورٹی اور اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو سلمان نے کہا، ’’جتنی عمر لکھی ہے، اتنی ہی رہے گی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کی رضا پر یقین رکھتے ہیں اور موت و زندگی کا فیصلہ اسی کے ہاتھ میں ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سلمان خان کو طویل عرصے سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس کے پیشِ نظر حکومت نے انہیں وائی+ سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے، جس کے تحت 12 پولیس اہلکار اور 2 سے 4 کمانڈوز ہمہ وقت ان کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ذاتی سکیورٹی ٹیم میں مشہور گارڈ ’شیرا‘ کے ساتھ تقریباً 40 باؤنسرز اور پرائیویٹ گارڈز بھی موجود ہوتے ہیں۔

Published: undefined

سلمان خان نے سکیورٹی کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اتنے زیادہ محافظوں کے ساتھ گھومنا مسئلہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر جگہ اتنے لوگ ساتھ ہوں تو یہ خود ایک بڑی پریشانی ہے۔‘‘

فلم سکندر میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 30 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سلمان نے اپنی فلم کی تشہیر کے دوران سکیورٹی اور دھمکیوں کے بارے میں بے خوف انداز میں کہا، ’’جتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے، بس یہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined