
ممبئی: سلمان خان کو کافی دنوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی حفاظت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان کو دھمکی دینے والے ایک نابالغ کو بھی پولیس نے پکڑ لیا تھا، تاہم پولیس دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے شخص کی کافی دنوں سے تلاش کر رہی ہے۔ اب اس شخص کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مشتبہ شخص ہریانہ کا رہائشی ہے اور برطانیہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ ملزم نے مارچ کے مہینے میں گولڈی برار کے نام سے سلمان خان کے دوست نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد سے ہی پولیس اس شخص کو تلاش کر رہی ہے۔
تاہم اب تک پولیس کو اس شخص کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ جس وجہ سے پولیس نے ملزم کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔