بالی ووڈ

ریکھا نے ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار میں سوناکشی سنہا کی اداکاری کو سراہا

ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار میں سوناکشی سنہا نے ریحانہ اور فریدن کا کردار ادا کیا ہے، جو ماں اور بیٹی ہیں۔ سوناکشی کے ان کرداروں کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے ویب سیریز ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار میں سوناکشی سنہا کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار میں منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سہگل، ریچا چڈھا، سنجیدہ شیخ، فردین خان اور شیکھر سمن نے کام کیا ہے۔

Published: undefined

ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار حال ہی میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ 'ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار' میں سوناکشی سنہا نے دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ سوناکشی سنہا نے ریحانہ اور فریدن کا کردار ادا کیا ہے، جو ماں اور بیٹی ہیں۔ سوناکشی کے ان کرداروں کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ اس دوران ریکھا نے بھی سوناکشی کی تعریف کی ہے۔

Published: undefined

حال ہی میں 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' کی شاندار اسکریننگ ہوئی تھی، جس میں پوری اسٹار کاسٹ کے ساتھ ساتھ ریکھا نے بھی شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے سوناکشی کے کردار کی تعریف کی۔ اس بات کا انکشاف سوناکشی سنہا نے کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined