بالی ووڈ

دیپیکا پادوکون کی ویب سائٹ لانچ ہونے پر خوش ہیں رنویر سنگھ

رنویر نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ دیپیکا آپ دنیا کی سب سے خوبصورت انسان ہو، جس سے میں ملا ہوں اور میں یہ بات صرف اس لئے نہیں کہہ رہا ہوں کیونکہ تم میری بیوی ہو

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی اہلیہ اور اداکارہ دپیکا پاڈوکون کی ویب سائٹ لانچ ہونے پر بہت خوش ہیں۔ دپیکا پاڈوکون کی ویب سائٹ لانچ ہونے پر ان کے شوہر رنویر سنگھ بہت خوش ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیپیکا کے لئے ایک نوٹ لکھ کر ان کی تعریف کی ہے۔

Published: undefined

رنویر نے اپنے نوٹ میں لکھا ’’دیپیکا آپ دنیا کی سب سے خوبصورت انسان ہیں، جس سے میں ملا ہوں اور میں یہ بات صرف اس لئے نہیں کہہ رہا ہوں کیونکہ تم میری بیوی ہو، تم اپنے اندر پوری کائنات رکھتی ہو، پیار، شفقت، ذہانت، خوبصورتی، فضل و عنایت اور ہمدردی بھی رکھتی ہو۔ یہ ساری خوبیاں آپ کو ایک بہتر اور سچا فنکار بناتی ہیں۔ تم دنیا کی بہترین اداکاراوں میں سے ایک ہو۔ تمہارے پاس نرمی، صبر اور خود اعتمادی ہے۔ میں کبھی کبھی رکتا ہوں، تمہاری سراہنا کرنے کے لئے، تمہاری روح خاص ہے، تم بہتری کے لئے پیدا ہوئی ہو اور میں دنیا کا متفکر شوہر ہوں۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ دیپیکا نے انسٹاگرام پر ویب سائٹ لانچ کرنے کی اطلاع دی تھی۔ دیپیکا نے لکھا تھا ’’گزشتہ چند ماہ سے اس ویب سائٹ پر کام ہو رہا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی، آخر کار یہ بن کر تیار ہوگئی ہے، میرا خیال ہے کہ اس ویب سائٹ میں ایسے عناصر شامل ہیں جو میری شخصیت کو بیان کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ آپ سبھی اسے پسند کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے دیپیکا کے آئندہ پروجیکٹ، سوشل ورک اور اسی طرح کی دیگر چیزوں کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined