بالی ووڈ

ستیش کوشک موت معاملہ میں نیا انکشاف، پولیس نے فارم ہاؤس سے برآمد کیں قابل اعتراض ادویات

ستیش کوشک کی موت کے معاملہ میں دہلی پولیس نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ستیش کوشک کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کا اچانک انتقال ہو گیا۔ بتایا جا رہا تھا کہ ستیش کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اسی دوران اس معاملے میں ایک چونکا دینے والا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق ستیش کوشک کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی۔

Published: undefined

دہلی پولیس کے ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جب دہلی پولیس کی ٹیم نے فارم ہاؤس جا کر جانچ کی تو کچھ 'قابل اعتراض ادویات' برآمد ہوئیں۔ اس کے بعد پولیس ستیش کوشک کے تفصیلی پوسٹ مارٹم اور وسرا رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ اس کے بعد ہی پوری تصویر واضح ہو سکے گی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ پولیس نے ہولی پارٹی میں آنے والے مہمانوں کی فہرست بھی تیار کی ہے، جو اس وقت فارم ہاؤس میں موجود تھے۔ پولیس اس صنعت کار سے بھی پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے جو ستیش کوشک کی موت کے بعد فرار ہے۔ پولیس تحقیقات میں یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ فارم ہاؤس سے ملنے والی قابل اعتراض ادویات کے پیکٹ کس کے لیے اور کیوں آئے تھے؟ کیا اس کا ستیش کویش سے کوئی رشتہ تھا؟

Published: undefined

واضح رہے کہ ستیش کوشک دہلی میں اپنے ایک دوست کے فارم ہاؤس پر ہولی پارٹی کے لیے آئے تھے۔ اس دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اس ستیش کوشک کے اچانک انتقال سے پوری انڈسٹری صدمے میں ہے۔ کوئی یقین نہیں کر پا رہا ہے کہ ہمیشہ مسکراتے اور ہنستے رہنے والے ستیش کوشک اس دنیا میں نہیں رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined